حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا إسماعيل بن عيَّاش، عن راشد بن داود، عن يعلى بن شدّاد قال: حدثني أبي شدّادُ بن أوس، وعبادةُ بن الصامت حاضرٌ يصدِّقُه، قال: إِنا لَعِندَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذ قال:"هل فيكم غَريبٌ؟" - يعني أهلَ الكتاب - قلنا: لا يا رسول الله، فأمر بغَلْقِ الباب، فقال:"ارفَعوا أيدِيَكُم فقولوا: لا إله إلَّا الله" فرفعنا أيدِيَنا ساعةً، ثم وَضَعَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يدَه ثم قال:"الحمدُ لله، اللهم إنَّك بَعَثْتَني بهذه الكلمة، وأمرتَني بها، ووعدتَني عليها الجنةَ، إنك لا تُخْلِفُ الميعاد" ثم قال:"أبشِروا، فإنَّ الله قد غَفَرَ لكم" (2) . قال الحاكم: حالُ إسماعيل بن عياش يَقرُب من الحديث قبلَ هذا، فإنه أحد أئمة أهل الشام، وقد نُسِبَ إلى سُوء الحفظ، وأنا على شَرْطي في أمثاله.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جبکہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ وہاں موجود ان کی تصدیق کر رہے تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں کوئی اجنبی (یعنی اہل کتاب میں سے) ہے؟“ ہم نے عرض کیا: نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دروازہ بند کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”اپنے ہاتھ اٹھاؤ اور کہو: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں““، پس ہم نے تھوڑی دیر ہاتھ اٹھائے رکھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ نیچے کیا اور فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اے اللہ! تو نے مجھے اسی کلمہ کے ساتھ مبعوث فرمایا، مجھے اسی کا حکم دیا اور اس پر جنت کا وعدہ فرمایا، اور بے شک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”خوش ہو جاؤ، بے شک اللہ نے تمہیں بخش دیا ہے۔“
امام حاکم فرماتے ہیں کہ اسماعیل بن عیاش کا حال اس سے پچھلی حدیث کے راوی جیسا ہی ہے، وہ اہل شام کے ائمہ میں سے ہیں لیکن ان کی طرف سوءِ حفظ منسوب ہے، اور میں ان جیسے راویوں کے بارے میں اپنی شرط پر قائم ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1865]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف راشد بن داود» [ترقيم الرساله 1865] [ترقيم الشركة 1850]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف