أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، حدثنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا خارجة، عن موسى بن عُقبة، عن محمد بن المُنكَدِر، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي هريرة: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال لهم:"أَتحبُّون أيها الناس أن تَجتَهِدوا في الدعاء؟" قالوا: نعم يا رسول الله، قال:"قولوا: اللهمَّ أَعِنَّا على ذِكرِكَ وشُكرِكَ وحُسْنِ عبادتِك" (2) .
هذا حديث صحيح، فإنَّ خارجة لم يُنقَم عليه إلَّا روايته عن المجهولين، وإذا روى عن الثقات الأثبات فروايتُه مقبولة (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے (صحابہ سے) دریافت فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تم دعا مانگنے میں پوری محنت اور کوشش کرو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہا کرو: «اللّٰهُمَّ أَعِنَّا عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» ”اے اللہ! اپنے ذکر، اپنے شکر اور اپنی بہترین عبادت پر ہماری مدد فرما۔““
یہ حدیث صحیح ہے، کیونکہ خارجہ نامی راوی پر صرف مجهولین سے روایت کرنے کی وجہ سے کلام کیا گیا ہے، لیکن جب وہ ثقہ اور پختہ راویوں سے روایت کریں تو ان کی روایت مقبول ہوتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1859]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف بمرّةٍ، خارجة» [ترقيم الرساله 1859] [ترقيم الشركة 1844]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح