☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1817
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1817
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، حدثنا أبو فَرْوة الرُّهَاوي، عن عُرْوة بن رُوَيم اللَّخْمي قال: سمعتُ أبا ثَعْلبة الخُشَنيَّ يقول: قَدِمَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم من غَزاةٍ له، فدخل المسجد فصلَّى فيه ركعتين - وكان يُعجبُه إذا قَدِمَ من سفر أن يَدخُلَ المسجد فيصلِّيَ فيه ركعتين (1) ثم يَخرج - فأتى فاطمةَ فبدأ بها فاستَقبَلَته، فجعلَت تُقبِّل وجهَه وعينَيه، فقال لها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما يُبكيكِ (2) ؟" قالت: يا رسولَ الله، أراك قد شَحَبَ لونُك، فقال لها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا فاطمةُ، إنَّ الله ﷿ بَعَثَ أباكِ بأمرٍ لم يَبْقَ على ظهر الأرض بيتُ مَدَرٍ ولا شَعرٍ إلَّا أدخلَ الله به عزًّا أو ذلًّا، حتى يَبلُغ حيثُ بَلَغَ الليلُ (3) " (4) .
هذا حديث رواته مُجمَعٌ عليهم بأنهم ثقات، إلَّا أبا فروةَ يزيدَ بنَ سِنان. وله شاهدٌ من حديث إبراهيم بن قُعَيْس:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کسی غزوے سے واپس تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں داخل ہوتے اور دو رکعت نماز ادا فرماتے — آپ کو یہ بات پسند تھی کہ جب سفر سے واپس آئیں تو مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت نماز پڑھیں اور پھر نکلیں — اس کے بعد آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لاتے اور ان سے ملاقات کی ابتدا فرماتے، وہ آپ کا استقبال کرتیں اور آپ کے چہرے اور آنکھوں کا بوسہ لیتیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تم کیوں رو رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں دیکھ رہی ہوں کہ (تھکن سے) آپ کا رنگ بدل گیا ہے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! بلاشبہ اللہ عزوجل نے تمہارے باپ کو ایک ایسے معاملے (دین) کے ساتھ بھیجا ہے جو روئے زمین پر مٹی کے بنے ہوئے کسی گھر یا اونٹ کے بالوں کے بنے ہوئے کسی خیمے کو نہیں چھوڑے گا مگر اللہ اس میں اس دین کو داخل کر دے گا، عزت کے ساتھ یا ذلت کے ساتھ، یہاں تک کہ یہ وہاں تک پہنچ جائے گا جہاں تک رات پہنچتی ہے۔“
اس حدیث کے راویوں کے ثقہ ہونے پر اجماع ہے سوائے ابو فروہ یزید بن سنان کے، اور اس کا ایک شاہد ابراہیم بن قعیس کی روایت سے بھی موجود ہے: [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1817]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف أبي فروة الرهاوي - واسمه يزيد بن سنان، وقد اضطرب في تعيين شيخه، إذ روي عنه مرة أنه عروة بن رويم - كما هنا - ومرة أخرى روي عنه أنه عقبة بن يريم، وذكرهما مرة جميعًا فقال: عن عروة بن رويم عن عقبة بن يريم - كما ...» [ترقيم الرساله 1817] [ترقيم الشركة 1803]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لضعف أبي فروة الرهاوي - واسمه يزيد بن سنان
Grade: إسناده ضعيف لضعف أبي فروة الرهاوي - واسمه يزيد بن سنان
← Previous Hadith (1816) Back to Bab Next Hadith → (1818)