أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن عتَّاب العَبْدي ببغداد، حدثنا عبد الرحمن بن مرزوق أبو عوف البُزُوري، حدثنا خالد بن مَخْلَد القَطَواني، حدثنا عبد الله بن جعفر المَخْرَميّ، حدثنا إسماعيل بن محمد، عن عامر بن سعد: أنَّ سعدًا ركب إلى قصرِه بالعَقِيق فوجد عبدًا يقطع شجرًا فاستَلَبَه، فلما رَجَعَ جَاءَه أهلُ العبد يسألونه أن يَرُدَّ عليهم ما أَخذ من عبدهم، قال: مَعَاذَ اللهِ أَن أَرُدَّ شيئًا نَفَّلَنِيه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلم يَرُدَّ إليهم شيئًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عامر بن سعد سے روایت ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ وادی عقیق میں اپنے محل کی طرف جا رہے تھے کہ انہوں نے ایک غلام کو درخت کاٹتے ہوئے پایا تو اس کا سامان چھین لیا، جب وہ واپس آئے تو غلام کے مالکان ان کے پاس آئے اور اپنا سامان واپس مانگا، انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ کہ میں وہ چیز واپس کروں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بطور انعام عطا فرمائی ہے“، چنانچہ انہوں نے کچھ بھی واپس نہ کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1810]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل خالد بن مخلد القطواني، وقد توبع. إسماعيل بن محمد: هو ابن سعد بن أبي وقاص.» [ترقيم الرساله 1810] [ترقيم الشركة 1796]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح