أخبرنا عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا سعيد بن عامر، حدثنا محمد بن عمرو، حدثنا يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب، عن عائشةَ قالت: خرَجْنا مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم على أنواعٍ ثلاثٍ، فمنَّا مَن أهلَّ بحَجّةٍ وعُمرة، ومنّا من أهلَّ بحجٍّ مفرَد، ومنّا من أهلَّ بعُمرة، فمَن كان أهلَّ بحجٍّ وعمرةٍ فلم يَحِلَّ من شيءٍ مما حَرُمَ عليه حتى قضى مناسكَ الحج، ومن أهلَّ بحجٍّ مفرَد لم يَحِلَّ من شيءٍ حتى يقضيَ مناسكَ الحجّ، ومَن أهلَّ بعُمرةٍ فطاف بالبيت وبالصّفا والمَرْوةِ حلَّ ثم استَقبَل الحجَّ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تین طرح کے احرام باندھ کر نکلے؛ ہم میں سے کچھ نے حج اور عمرہ دونوں کا (قران)، کچھ نے صرف حج کا (افراد) اور کچھ نے صرف عمرہ کا احرام باندھا، پس جس نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا تھا وہ حج کے مناسک پورے کرنے تک کسی بھی ممنوعہ چیز سے حلال نہیں ہوا، اور جس نے صرف حج کا احرام باندھا وہ بھی مناسکِ حج مکمل ہونے تک حلال نہیں ہوا، البتہ جس نے صرف عمرہ کا احرام باندھا تھا اس نے بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کے بعد احرام کھول دیا اور پھر (بعد میں) حج کا احرام باندھا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1802]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة بن وقاص الليثي. عامر بن سعيد: هو الضُّبعي.» [ترقيم الرساله 1802] [ترقيم الشركة 1788]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح