حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الوارث بن سعيد العَنْبَري، عن عامرٍ الأحول، عن بكر بن عبد الله المُزَني، عن ابن عباس قال: أرادَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم الحجَّ، فقالت امرأةٌ لزوجها: حُجَّ بي مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: ما عندي ما أُحِجُّكِ عليه، قالت: فحُجَّ بي على ناضِحِك، فقال: ذاك نَعتَقِبُه أنا وولدُك، قالت: فحُجَّ بي على جَمَلِك فلان، قال: ذلك حَبِيسٌ في سبيل الله، قالت: فبِعْ ثَمَرَ رَفِّكَ (1) ، قال: ذاك قُوْتِي وقُوتُكِ، قال: فلما رَجَعَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم من مكة، أرسلَتْ إليه زوجَها، فقالت: أَقرئْ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم منِّي السلام وسَلْه: ما يَعدِلُ حَجَّةً معك؟ فأتى زوجُها النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسولَ الله، إِنَّ امرأتي تُقرِئُك السلامَ ورحمةَ الله، وإنها سألَتني أن أحُجَّ بها معك، فقلتُ لها: ليس عندي، قالت: فحُجَّ بي على جملك فلان، فقلت لها: ذلك حَبِيسٌ في سبيل الله، قال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"أمَا إِنَّكَ لو كنتَ حَجَجْتَ بها، كان في سبيل الله"، قال: فَضَحِكَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم تعجُّبًا من حِرْصِها على الحج، قال: وإنها أمرَتْني أن أسألك: ما يَعدِلُ حَجَّةً معك؟ قال:"أقرِئْها منِّي السلامَ ورحمةَ الله، وأخبِرْها أنها تَعدِلُ حَجّةً معي عُمرةٌ في رمضان" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. حدثنا الحاكم أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في شعبان سنة ستٍّ وتسعين:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج کا ارادہ فرمایا تو ایک خاتون نے اپنے شوہر سے کہا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حج کرواؤ، اس نے کہا: میرے پاس اتنی وسعت نہیں کہ تمہیں حج کروا سکوں، اس نے کہا: مجھے اپنے پانی ڈھونڈنے والے اونٹ پر حج کروا دو، اس نے کہا: اس پر تو میں اور تمہارا بیٹا باری باری سوار ہوتے ہیں، اس نے کہا: اپنے فلاں اونٹ پر حج کروا دو، اس نے کہا: وہ تو اللہ کی راہ کے لیے وقف ہے، اس نے کہا: اپنے مچان پر رکھے ہوئے پھل بیچ دو، اس نے کہا: وہ تو تمہاری اور میری خوراک ہے، چنانچہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ سے واپس تشریف لائے تو اس خاتون نے اپنے شوہر کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بھیجا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو میرا سلام کہنا اور ان سے پوچھنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر کیا چیز ہے؟ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری بیوی آپ کو سلام اور اللہ کی رحمت پیش کرتی ہے، اس نے مجھ سے آپ کے ساتھ حج کرنے کی فرمائش کی تھی مگر میں نے معذرت کر دی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اسے حج کروا دیتے تو وہ بھی اللہ کی راہ میں ہی ہوتا“، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس خاتون کے حج کے شوق پر تعجب کرتے ہوئے مسکرا دیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرا سلام اور اللہ کی رحمت کہنا اور اسے بتانا کہ رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1799]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل عامر» [ترقيم الرساله 1799] [ترقيم الشركة 1785]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن