☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1797
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1797
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا أبو الجوَّاب، حدثنا عمار بن رُزَيق، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر بن عبد الله قال: كانت قريشٌ يُدْعَونَ الحُمْسَ، وكانوا يَدخُلون من الأبواب في الإحرام، وكانت الأنصارُ وسائر العرب لا يَدخُلون من الأبواب في الإحرام، فبينما رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في بستانٍ، فخرج من بابه، وخرج معه قُطْبةُ بن عامرٍ الأنصاري، فقالوا: يا رسولَ الله، إنَّ قُطبة بن عامر رجلٌ فاجر، وإنه خرج معك من الباب، فقال:"ما حَمَلَكَ على ذلك؟" قال: رأيتُك فعلتَ، ففعلتُ كما فعلتَ، فقال:"إِنِّي أحمَسُ"، قال: إِنَّ دِيني دِينُك، فأنزل الله ﷿: ﴿وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا﴾ [البقرة: 189] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قریش کو ”حمس“ کہا جاتا تھا اور وہ احرام کی حالت میں (اپنے گھروں میں) دروازوں سے داخل ہوتے تھے، جبکہ انصار اور دیگر عرب احرام میں دروازوں سے داخل نہیں ہوتے تھے، ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک باغ میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے دروازے سے باہر نکلے تو آپ کے ساتھ سیدنا قطبہ بن عامر انصاری رضی اللہ عنہ بھی نکل آئے، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! قطبہ بن عامر ایک گنہگار شخص ہے کیونکہ وہ آپ کے ساتھ دروازے سے نکلا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تمہیں اس پر کس چیز نے ابھارا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے آپ کو ایسا کرتے دیکھا تو میں نے بھی ویسا ہی کیا جیسا آپ نے کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو حمس میں سے ہوں“، انہوں نے عرض کیا: میرا دین تو وہی ہے جو آپ کا دین ہے، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا﴾ ”اور یہ کوئی نیکی نہیں کہ تم گھروں میں ان کی پشت کی طرف سے داخل ہو، بلکہ نیکی تو اس کی ہے جو تقویٰ اختیار کرے، اور تم گھروں میں ان کے دروازوں سے آیا کرو۔“ [سورة البقرة: 189]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس زیادتی کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي،، لكن اختلف في وصله وإرساله، فقد رواه عمار بن رزيق هنا عن الأعمش عن أبي سفيان - وهو طلحة بن نافع - عن جابر بن عبد الله، فذكره هكذا موصولًا، ورواه عَبيدة بن حميد عن الأعمش به، واختلف عليه في وصله وإرساله كما سيأتي. أبو الجوَّاب: هو الأحوص بن جواب.» [ترقيم الرساله 1797] [ترقيم الشركة 1783]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي
← Previous Hadith (1796) Back to Bab Next Hadith → (1798)