أخبرني أبو يحيى أحمد بن محمد السَّمَرْقَندي، حدثنا أبو عبد الله محمد بن نَصْر الإمام، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا خالد بن عبد الله، عن خالدٍ الحذَّاء، عن عكرمة، عن ابن عباس: أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم جاء إلى السِّقاية فاستسقَى، فقال العباس: يا فضلُ، اذهب إلى أمِّك فأْتِ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بشرابٍ من عندها، فقال:"اسقنِي"، فقال: يا رسولَ الله، إنَّهم يجعلون أيديَهم فيه، فقال:"اسقِني"، فشرب منه، ثم أتى زمزمَ وهم يَستَقُون ويعملون فيها، فقال:"اعمَلُوا فإنكم على عملٍ صالحٍ"، ثم قال:"لولا أن تُغلَبوا لنزلتُ حتى أَضَعَ الحَبْلَ على هذه"؛ يعني: عاتقَه، وأشار إلى عاتقِه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه!
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سقایہ (حاجیوں کو پانی پلانے کی جگہ) پر تشریف لائے اور پانی طلب فرمایا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے فضل! اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے ان کے ہاں سے پینے کی کوئی چیز لے کر آؤ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اسی میں سے پلاؤ“، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! لوگ اس میں اپنے ہاتھ ڈالتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر فرمایا: ”مجھے پلاؤ“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی میں سے پیا، پھر آپ زمزم کے کنویں پر تشریف لائے جبکہ لوگ پانی نکال رہے تھے اور وہاں کام کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کام کرتے رہو، بے شک تم ایک نیک عمل پر ہو“، پھر فرمایا: ”اگر مجھے یہ ڈر نہ ہوتا کہ لوگ (تمہارے کام میں مداخلت کر کے) تم پر غالب آ جائیں گے تو میں بھی نیچے اتر جاتا یہاں تک کہ رسی کو اس پر رکھ لیتا“، یعنی اپنے کندھے پر، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے کندھے مبارک کی طرف اشارہ کیا۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،يحيى بن يحيى: هو النيسابوري، وخالد بن عبد الله: هو الواسطي، وخالد الحذاء: هو ابن مهران.» [ترقيم الرساله 1765] [ترقيم الشركة 1753]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح