حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان الأصبهاني، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، حدثنا سفيان، عن سلمة بن كُهيل، عن عمران بن الحَكَم (3) السُّلَمي، عن ابن عباس قال: قالت قريشٌ للنبي صلى الله عليه و آله وسلم: ادعُ ربَّك أن يجعل لنا الصَّفَا ذهبًا ونؤمنَ بك، قال:"أتَفعَلونَ؟" قالوا: نعم، فدَعَا، فأتاه جبريل فقال:"إنَّ الله يقرأُ عليك السلام ويقول: إن شئتَ أصبحَ الصَّفَا ذهبًا، فمن كَفَرَ بعد ذلك عذَّبْتُه عذابًا لا أعذِّبُه أحدًا من العالمين، وإن شئتَ فتحتُ لهم أبواب التوبة والرَّحمة" قال:"بل باب التوبةِ والرَّحمة" (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قریش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا: اپنے رب سے دعا کیجیے کہ وہ ہمارے لیے صفا پہاڑ کو سونے کا بنا دے تو ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم ایسا کرو گے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی، پس جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور کہا: ”اللہ آپ کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے: اگر آپ چاہیں تو صفا پہاڑ سونا بن جائے گا، لیکن اس کے بعد جس نے کفر کیا تو میں اسے ایسا عذاب دوں گا جو جہان والوں میں سے کسی کو نہیں دیا ہوگا، اور اگر آپ چاہیں تو میں ان کے لیے توبہ اور رحمت کے دروازے کھول دوں“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ توبہ اور رحمت کا دروازہ (کھولنا بہتر ہے)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 175]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، سفيان: هو الثوري» [ترقيم الرساله 175] [ترقيم الشركة 174]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح