☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1714
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1714
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا أبو بَكْرةَ بكَّارُ بن قُتيبة القاضي بمصر، حدثنا صفوان بن عيسى، حدثنا الحارث بن عبد الرحمن بن أبي ذُباب، عن مجاهد، عن عبد الله بن سَخْبَرةَ قال: غَدَوتُ مع عبد الله بن مسعودٍ من مِنى إلى عَرَفةَ، وكان عبد الله رجلًا آدمَ له ضَفِيرتانِ، عليه مَسْحةُ أهل البادية، وكان يُلبِّي، فاجتمع عليه غَوْغاءٌ من غَوْغاءِ الناس فقالوا: يا أعرابيُّ، إنَّ هذا ليس بيومِ تلبيةٍ، إنَّما هو التكبير، قال: فعند ذلك التَفَتَ إليَّ فقال: جَهِلَ الناسُ أم نَسُوا؟ والذي بَعَثَ محمدًا صلى الله عليه و آله وسلم بالحق، لقد خرجتُ مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم من مِنى إلى عَرَفةَ، فما تَرَكَ التلبيةَ حتى رَمَى الجَمْرةَ، إلَّا أن يَخلِطَها بتكبيرٍ أو تهليلٍ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن سخبیرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ منیٰ سے عرفہ کی طرف گیا، ابن مسعود گندمی رنگ کے صاحبِ گیسو شخص تھے اور ان پر دیہاتیوں کی سی سادگی تھی، وہ بلند آواز سے تلبیہ پکار رہے تھے تو کچھ نادان لوگ ان کے گرد جمع ہو گئے اور کہنے لگے: اے اعرابی! یہ تلبیہ پکارنے کا نہیں بلکہ تکبیر کا دن ہے، اس پر انہوں نے میری طرف رخ کر کے فرمایا: لوگ نادان بن گئے ہیں یا بھول گئے ہیں؟ اس ذات کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ منیٰ سے عرفہ کی طرف نکلا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جمرہ کی رمی کرنے تک تلبیہ پکارنا نہیں چھوڑا تھا، البتہ آپ تلبیہ کے درمیان تکبیر اور تہلیل ( «لا اله الا الله») بھی ملا لیتے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1714]
تخریج الحدیث
«إسناده جيد من أجل صفوان بن عيسى وشيخه الحارث بن أبي ذباب. مجاهد: هو ابن جبر المكي.» [ترقيم الرساله 1714] [ترقيم الشركة 1702]
الحكم على الحديث
إسناده جيد
Grade: إسناده جيد
← Previous Hadith (1713) Back to Bab Next Hadith → (1715)