أخبرنا أبو بكر أحمد بن كامل القاضي، حدثنا محمد بن سعد العَوْفي، حدثنا أبو عاصم، أخبرنا ابن جُرَيج، أخبرني سليمان الأحول، أنَّ طاووسًا أخبره: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مَرَّ وهو يطوف بالكعبة برجل يقودُ رجلًا بخِزامةٍ في أنفه، فقَطَعَه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بيدِه، ثم أمرَهُ أن يقودَه بيدِه، قال: ومرَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو يطوفُ برجلٍ قد رُبِقَ بسَيْرٍ بيدٍ أو رِجْلٍ أو بخَيطٍ، أو بشيء غير ذلك، فقَطَعَه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وقال:"قُدْهُ بيَدِك". قال ابن جُريج: أخبرني بهذا أجمَعَ سليمانُ الأحولُ، أنَّ طاووسًا أخبره: أنَّ ابن عباسٍ قال ذلك عن النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم طواف کے دوران ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو دوسرے شخص کو اس کی ناک میں پڑی نکیل کے ذریعے کھینچ رہا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے اسے کاٹ دیا، پھر اسے حکم دیا کہ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے لے جائے۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ایسے شخص کے پاس سے بھی گزرے جو ہاتھ، پاؤں یا کسی اور چیز کے ذریعے تسمے یا دھاگے سے بندھا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے بھی کاٹ دیا اور فرمایا: ”اسے اس کا ہاتھ پکڑ کر لے چلو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1708]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن سعد العوفي، وقد توبع أبو عاصم: هو الضحاك بن مخلد، وابن جريج: هو عبد الملك، وسليمان الأحول: هو ابن أبي مسلم.» [ترقيم الرساله 1708] [ترقيم الشركة 1696]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح