☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1702
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1702
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا سُرَيج بن النُّعمان الجَوهَري، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن سِمَاك بن حرب، عن خالد بن عَرْعَرةَ قال: لما قُتِل عثمان ذُعِر الناسُ في ذلك اليوم ذُعرًا شديدًا، وكان سلُّ السيف فينا عظيمًا، فقعدتُ في بيتي، فعَرَضَتْ لي حاجةٌ في السوق، فخرجتُ، فإذا في ظلِّ القصرِ نَفَرٌ جلوسٌ نحوًا من أربعين رجلًا، وإذا سلسلةٌ معروضةٌ على الباب، فأردتُ أن أدخل، فمَنَعَني البواب، فقال القوم: دَعِ الرجلَ، فدخلتُ، فإذا أشرافُ الناس ووجوهُهم، فجاء رجلٌ جميلٌ في حُلَّةٍ ليس عليه قميصٌ ولا عِمَامةٌ، فقَعَدَ، فإذا عليُّ بن أبي طالب، ثم قال: إنَّ إبراهيم لما أراد بناءَ البيت ضاقَ به ذَرْعًا، فلم يَدْرِ ما يَصنَع، فأرسل الله السَّكينةَ، وهي ريحُ خَجُوجٌ، فانطَوتْ، فجعل يبني عليها كلَّ يوم سافًا (1) ومكةُ شديدةُ الحرّ، فلمَّا بلغ موضعَ الحَجَر، قال لإسماعيل: اذهب فالتمِسْ حَجَرًا فضَعْه هاهنا. فجعل يطوف في الجبال، فجاء جبريلُ بالحَجَر فَوَضَعَه، فجاء إسماعيل فقال: مَن جاء بهذا؟ أو من أين هذا؟ أو من أين أُتي بهذا؟ فقال: جاء به مَن لم يتَّكِلْ على بنائي وبنائِكَ، فَبَنَاه. ثم انهَدَمَ، فَبَنَتْه العَمالقةُ، ثم انهَدَمَ فَبَنَتْه جُرْهُم، ثم انهَدَمَ فَبَنَتْه قريش، فلما أرادوا أن يضعوا الحَجَر تشاجروا في وضعِه، فقالوا: أولُ من يَخرج من هذا الباب فهو يضعُه، فخرج رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم من قِبَل باب بني شَيْبَة، فَأَمَرَ بثوبٍ فَبُسِطُ، فَوَضَعَ الحَجَرَ في وَسَطِه، ثم أَمَرَ رجلًا من كلِّ فَخِذٍ من أفخاذ قريشٍ أن يأخذ بناحيةِ الثِّياب، فأخذَه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بيدِه فَوَضَعَه (2) . قد اتفَقَ الشيخان على إخراج الحديث الطويل عن أيوب السَّخْتِياني وكَثِير بن كثير عن سعيد بن جُبير عن ابن عباس قصةَ بناءِ الكعبة أولَ ما بناه إبراهيمُ الخليل ﵇ (1) ، وهذا غيرُ ذاك.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے جب بیت اللہ کی تعمیر کا ارادہ کیا تو (نقشے کے معاملے میں) کچھ تنگی محسوس کی، تو اللہ تعالیٰ نے ”سکینہ“ بھیجی جو کہ ایک تیز ہوا تھی، وہ (بیت اللہ کی بنیادوں پر) سمٹ کر دائرہ نما ہو گئی، چنانچہ وہ اس پر روزانہ ایک ردہ (دیوار کی تہہ) چننے لگے جبکہ مکہ میں سخت گرمی تھی، پھر جب وہ حجرِ اسود کے مقام تک پہنچے تو انہوں نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام سے فرمایا: جاؤ اور کوئی پتھر تلاش کرو تاکہ میں اسے یہاں رکھ دوں۔ پس وہ پہاڑوں میں گھومنے لگے، اتنے میں جبرئیل علیہ السلام حجرِ اسود لے آئے اور اسے رکھ دیا، جب اسماعیل علیہ السلام آئے تو پوچھا: یہ کون لایا ہے؟ تو ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: اسے وہ ہستی لائی ہے جس نے نہ میری تعمیر پر بھروسہ کیا اور نہ تمہاری، غرض انہوں نے اسے تعمیر کر دیا۔ پھر وہ منہدم ہوا تو عمالقہ نے اسے بنایا، پھر وہ گر گیا تو قبیلہ جرہم نے اسے بنایا، پھر وہ منہدم ہوا تو قبیلہ قریش نے اسے بنایا، پھر جب وہ حجرِ اسود رکھنے لگے تو ان میں جھگڑا ہو گیا، انہوں نے کہا: پہلا شخص جو اس دروازے سے نکلے گا وہی اسے رکھے گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باب بنی شیبہ کی طرف سے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کپڑا بچھانے کا حکم دیا اور اس کے بیچ میں حجرِ اسود رکھ دیا، پھر قریش کی ہر شاخ میں سے ایک ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ کپڑے کا گوشہ پکڑ لیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے اسے اٹھا کر (اس کی جگہ پر) رکھ دیا۔
شیخین نے اس طویل حدیث پر اتفاق کیا ہے جس میں ابن عباس رضی اللہ عنہما ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کے سب سے پہلی بار کعبہ تعمیر کرنے کا قصہ بیان کرتے ہیں، البتہ یہ (موجودہ) حدیث اس سے الگ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1702]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل سماك بن حرب وخالد بن عَرْعرة.» [ترقيم الرساله 1702] [ترقيم الشركة 1690]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (1701) Back to Bab Next Hadith → (1703)