أخبرنا أبو بكر أحمد بن كامل بن خَلَف القاضي، حدثنا عبد الملك بن محمد بن عبد الله الرَّقاشي، حدثنا أبو غسان يحيى بن كَثِير العَنْبَري، حدثنا شعبة، عن سِمَاك قال: دخلتُ على عِكرِمةَ في اليوم الذي يُشَكُّ فيه من رمضان وهو يأكل، فقال: ادْنُ فكُلْ، قلت: إنِّي صائم، قال: واللهِ لَتدنُوَنَّ، قلت: فحدِّثْني، قال: حدَّثَني ابن عباسٍ، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا تَستقبِلوا الشَّهرَ استِقبالًا، صُومُوا لِرُؤيتِهِ، وأفطِرُوا لِرُؤيتِه، فإن حالَ بينَكم وبينَ مَنظَرِه سحابةٌ أو قَتَرةٌ، فأكمِلُوا العِدّةَ ثلاثين" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
Translation: طلحہ بابر
سماک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں رمضان کے شک والے دن عکرمہ رحمہ اللہ کے پاس گیا تو وہ کھانا کھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ”قریب آؤ اور کھاؤ۔“ میں نے عرض کیا: ”میں روزے سے ہوں۔“ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! تمہیں قریب آ کر کھانا ہی پڑے گا۔“ میں نے کہا: ”تو پھر مجھے کوئی حدیث سنائیے۔“ انہوں نے کہا: ”مجھ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مہینے کا پیشگی استقبال نہ کرو، بلکہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار کرو، پھر اگر تمہارے اور چاند کے درمیان بادل یا غبار حائل ہو جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کرو۔““
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1561]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، سماك - وهو ابن حرب الذهلي، وإن كان في بعض رواياته عن عكرمة كلام - قد توبع، وباقي رجاله ثقات. عبد الملك بن محمد الرقاشي: هو المشهور بأبي قلابة الرقاشي.» [ترقيم الرساله 1561] [ترقيم الشركة 1552]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح