حدثنا أحمد بن إسحاق بن إبراهيم الصَّيدلانيُّ العدلُ إملاءً، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي، حدثنا أبو عبد الله أحمد بن حنبل، حدثنا إسماعيل ابن عُلَيّة، عن محمد بن إسحاق، عن عبد الله بن عبد الله بن عَدِيّ (1) بن حَكِيم بن حِزَام، عن عِياض بن عبد الله بن سعد بن أبي سَرْح قال: قال أبو سعيد - وذُكِر عنده صدقةُ الفطر فقال -: لا أُخرجُ إلَّا ما كنت أُخرجُه على عهد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: صاعًا من تمرٍ، أو صاعًا من حِنطةٍ، أو صاعًا من شعيرٍ، أو صاعًا من أَقِطٍ. فقال له رجلٌ من القوم: أو مُدَّين من قمح؟ فقال: لا، تلك قيمةُ معاوية، لا أَقبلُها ولا أعملُ بها (2) . هذه الأسانيدُ التي قدَّمتُ ذِكرَها في ذكر صاع البُرِّ كلُّها صحيحة (1) ، وأشهرها حديث أبي مَعْشَر عن نافع عن ابن عمر الذي عَلَونا فيه (2) ، لكني تركتُه إذ ليس من شرط الكتاب. وقد روي عن علي بن أبي طالب:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس جب صدقہ فطر کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے فرمایا: ”میں (صدقہ فطر میں) وہی چیز نکالوں گا جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہدِ مبارک میں نکالا کرتا تھا، یعنی ایک صاع کھجور، یا ایک صاع گندم، یا ایک صاع جو، یا ایک صاع پنیر۔“ تو مجمع میں سے ایک شخص نے ان سے کہا: ”یا (گندم کے) دو مد (نکال لیے جائیں)؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، وہ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی مقرر کردہ قیمت ہے، میں اسے قبول کروں گا اور نہ ہی اس پر عمل کروں گا۔“
صاعِ گندم کے ذکر میں جو اسانید میں نے پہلے پیش کی ہیں وہ سب صحیح ہیں، اور ان میں سب سے زیادہ مشہور حدیث ابومعشر کی ہے جو انہوں نے نافع سے اور انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے، جس کی سند ہمیں بلند درجہ کی حاصل ہوئی، لیکن میں نے اسے یہاں اس لیے نقل نہیں کیا کیونکہ وہ اس کتاب (مستدرک) کی شرط پر نہیں تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1512]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح دون ذكر الصاع من حنطة، فذِكرُه هنا وهمٌ أو خطأ، كما قال أبو داود وابن خزيمة وغيرهما، وهذا إسناد حسن، عبد الله بن عبد الله بن عثمان بن حكيم روى عن جمعٌ، وأخرج حديثه هذا أبو داود والنسائي، ومحمد بن إسحاق صرَّح بالتحديث عند ابن حبان، فانتفت شبهة تدليسه.» [ترقيم الرساله 1512] [ترقيم الشركة 1500]
الحكم على الحديث
حديث صحيح دون ذكر الصاع من حنطة
Grade: حديث صحيح دون ذكر الصاع من حنطة