ما حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن إسحاق وحَبِيب بن [أبي] (2) حَبِيب، عن عمرو بن هَرِم (3) ، أنَّ أبا الرِّجال محمد بن عبد الرحمن الأنصاري حدَّثه: أنَّ عمر بن عبد العزيز حين استُخلِف أَرسَل إلى المدينة يلتمس عهدَ النبي صلى الله عليه و آله وسلم في الصدقات، فوَجَدَ عند آل عمرو بن حزم كتابَ النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم إلى عمرو بن حَزْم في الصَّدقات، ووَجَدَ عند آل عمر بن الخطاب كتابَ عمرَ إلى عُمّاله في الصَّدقات، بمثلِ كتاب النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم إلى عمرو بن حَزْم، فأَمَرَ عمرُ بن عبد العزيز عمَّالَه على الصَّدقات أن يأخذوا بما في ذَينِكَ الكتابين، فكان فيهما: صدقةُ الإبل ما زادت على التسعين واحدةً ففيها حِقَّتان إلى عشرين ومئة، فإذا زادت على العشرين ومئة واحدةً ففيها ثلاثُ بنات لبونٍ حتى تبلغ تسعًا وعشرين ومئة، فإذا كانت الإبلُ أكثرَ من ذلك فليس في ما لا يبلُغُ العشرةَ منها شيءٌ حتى تبلُغَ العشرة (1) . وأما كتابُ النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم لعَمْرو بن حَزْم فإنَّ إسناده من شرط هذا الكتاب، ولذلك ذكرتُ السِّياقةَ بطولها.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عبد الرحمن الانصاری بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے جب خلافت سنبھالی تو مدینہ منورہ پیغام بھیجا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زکوٰۃ سے متعلق عہد نامہ تلاش کیا جائے، چنانچہ انہیں آلِ عمرو بن حزم کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وہ خط مل گیا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمرو بن حزم کو زکوٰۃ کے بارے میں لکھا تھا، اور آلِ عمر بن خطاب کے پاس سیدنا عمر کا وہ خط ملا جو انہوں نے اپنے عاملوں کو لکھا تھا اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خط کے عین مطابق تھا، چنانچہ عمر بن عبدالعزیز نے اسی کے مطابق زکوٰۃ وصول کرنے کا حکم دیا۔ اس میں یہ بھی درج تھا کہ نوے سے زیادہ اونٹ ہونے پر ایک سو بیس تک دو تین سالہ اونٹنیاں (حِقّہ) ہیں، اور ایک سو بیس سے زیادہ ہونے پر ایک سو انتیس تک تین دو سالہ اونٹنیاں (بنتِ لبون) واجب ہوں گی۔ رہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا عمرو بن حزم کو لکھا گیا خط، تو اس کی اسناد اس کتاب کی شرط پر پوری اترتی ہے، اسی لیے میں نے یہ پوری تفصیل ذکر کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1461]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1461] [ترقيم الشركة 1449]