حدثنا أبو بكر محمد بن داود بن سليمان، حدثنا عبد الله بن محمد بن ناجية، حدثنا رجاء بن محمد العُذْري، حدثنا عمرو بن محمد بن أبي رَزِين، حدثنا شعبة، عن مِسعَر، عن زياد بن عِلَاقة، عن عمِّه: أنَّ المغيرة بن شعبة سبَّ عليَّ بن أبي طالب، فقام إليه زيدُ بنُ أرقمَ، فقال: يا مُغيرةُ، ألم تعلم أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن سبِّ الأموات، فلِمَ تسُبُّ عليًّا وقد مات؟ (1)
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه هكذا، إنما اتفقا على حديث الأعمش عن مجاهد عن عائشة: أنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا تَسبُّوا الأمواتَ، فإنَّهم قد أَفضَوْا إلى ما قدَّموا" (1) .
Translation: طلحہ بابر
زیاد بن علاقہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازیبا کلمات کہے، تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ان کی طرف کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے مغیرہ! کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مردوں کو برا بھلا کہنے سے منع فرمایا ہے؟ تو پھر آپ علی کو کیوں برا بھلا کہہ رہے ہیں جبکہ وہ وفات پا چکے ہیں؟
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا، البتہ ان دونوں (بخاری و مسلم) نے اعمش کی مجاہد سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ سے مروی اس حدیث پر اتفاق کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ اپنے بھیجے ہوئے اعمال تک پہنچ چکے ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1435]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل عمرو بن محمد بن أبي رزين، وباقي رجاله ثقات. مسعر: هو ابن كدام، وعم زياد بن علاقة: هو قطبة بن مالك، وله صحبة.» [ترقيم الرساله 1435] [ترقيم الشركة 1423]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن