حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب بن يوسف الحافظ إملاءً، حدثنا أبو أحمد محمد بن عبد الوهاب العَبْدي، حدثنا أبو الحسين سُرَيج بن النُّعمان الجَوْهَري، حدثنا فُلَيح بن سليمان، عن سعيد بن عُبيد بن السَّبَّاق، عن أبي سعيد الخُدْري قال: قد كنَّا مَقْدَمَ النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم إذا حُضِر منّا الميتُ، آذنَّا النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فَحَضَرَه واستغفَرَ له، حتى إذا قُبِض انصرَفَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم ومن معه حتى يُدفَن، وربما طالَ حَبْسُ ذلك على نبيِّ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلما خَشِينا مشقَّةَ ذلك عليه قال بعضُ القوم لبعض: لو كنا لا نُؤذِنُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم بأحدٍ حتى يُقبَضَ، فإذا قُبِضَ آذنّاه، فلم يكن عليه في ذلك مشقَّةٌ ولا حبسٌ، ففعلنا ذلك، وكنا نُؤذِنُه بالميت بعد أن يموت، فيأتيهِ فيصلِّي عليه، فربما انصَرَفَ، وربما مَكَثَ حتى يُدفَنَ الميت، فكنا على ذلك حِينًا، ثم قلنا: لو لم نُشخِصِ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم وحملنا جنازتَنا إليه حتى يصلِّيَ عليه عند بيته، لكان ذلك أرفَقَ به، ففعلنا، فكان ذلك الأمرُ إلى اليوم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، وقد أمليتُه فيما مضى مختصرًا.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (مدینہ) تشریف لائے تو ہمارا طریقہ یہ تھا کہ جب ہم میں سے کسی کی وفات کا وقت قریب آتا تو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مطلع کرتے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لاتے اور اس کے لیے استغفار کرتے یہاں تک کہ جب اس کی روح قبض ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے ساتھی تدفین تک وہیں رہتے، بسا اوقات اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہاں بہت دیر تک رکنا پڑتا، جب ہمیں اس بات سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے مشقت کا اندیشہ ہوا تو بعض لوگوں نے بعض سے کہا: اگر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس وقت تک اطلاع نہ دیں جب تک کہ روح قبض نہ ہو جائے، اور روح قبض ہونے کے بعد آپ کو بتائیں تو اس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مشقت اور طویل انتظار کا بوجھ نہیں ہوگا، چنانچہ ہم نے ایسا ہی کرنا شروع کر دیا اور میت کے فوت ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مطلع کرتے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لاتے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھاتے، پھر کبھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف لے جاتے اور کبھی تدفین تک وہیں رکتے، ہم ایک عرصے تک اسی طریقے پر رہے، پھر ہم نے آپس میں کہا: اگر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تکلیف نہ دیں اور اپنے جنازے خود آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لے جائیں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے گھر کے پاس ہی ان کی نمازِ جنازہ پڑھا دیا کریں تو یہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے زیادہ سہولت کی بات ہوگی، چنانچہ ہم نے یہی طریقہ اپنا لیا اور وہ معاملہ آج تک اسی طرح چلا آ رہا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور میں نے اسے پہلے مختصراً املاء کروایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1365]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات غير فليح بن سليمان، ففيه كلام يحطه عن رتبة الصحيح. وانظر ما سلف برقم (1338).» [ترقيم الرساله 1365] [ترقيم الشركة 1353]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات غير فليح بن سليمان
Grade: رجاله ثقات غير فليح بن سليمان