حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه حدثنا بِشْر بن موسى، حدثنا محمد بن سعيد الأصبهاني، حدثنا شَرِيك، عن عبد الله بن عيسى بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن عبد الله بن جَبْر (1) ، عن أنس بن مالكٍ، قال: كان غلامٌ يهوديٌّ يَخدُمُ النبي صلى الله عليه و آله وسلم، فمَرِض فعاده، وقال:"قل: أشهدُ أن لا إله إلّا الله وأنكَ رسول الله" فنظر الغلامُ إلى أبيه فقال: قل ما يقولُ لك محمد. قال: فلمَّا مات، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"صَلُّوا على أخيكُم" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک یہودی لڑکا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، وہ بیمار ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور فرمایا: ”کہو کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور (میرے متعلق کہو) کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔“ اس لڑکے نے اپنے باپ کی طرف دیکھا تو باپ نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) جو کہہ رہے ہیں اسے مان لو۔ جب وہ لڑکا (کلمہ پڑھ کر) فوت ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اس بھائی کی نمازِ جنازہ پڑھو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1358]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح دون قصة الأمر بالصلاة على الغلام اليهودي، فقد تفرد بها شريك» [ترقيم الرساله 1358] [ترقيم الشركة 1346]
الحكم على الحديث
حديث صحيح دون قصة الأمر بالصلاة على الغلام اليهودي
Grade: حديث صحيح دون قصة الأمر بالصلاة على الغلام اليهودي