حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب بن أحمد بن مِهْران الزَّاهد، حدثنا موسى بن هارون، حدثنا يحيى بن أيوب المَقابِريّ الزَّاهد وأبو مُصعَب أحمد بنُ أبي بكر قالا: حدثنا إسماعيل بن جعفر، حدثنا العلاء بن عبد الرحمن، عن أبيه: أنه شَهِدَ جنازةً صلَّى عليها مروان بن الحَكَم، فذهب أبو هريرة مع مروان حتى جَلَسا في المَقبُرة، فجاء أبو سعيد الخُدري، فقال لمروان: أرِني يدَكَ، فأعطاه يدَه، فقال: قُمْ، فقام، ثم قال مروان: لمَ أقمتَني؟ فقال: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا رأى جنازةً قام حتى يُمَرَّ بها ويقول:"إنَّ الموتَ فَزَعٌ"، فقال مروان: أصَدَقَ يا أبا هريرة؟ قال: نعم، قال: فما مَنَعَك أن تُخبِرَني؟ قال: كنتَ إمامًا فجلستَ فجلستُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
علاء بن عبدالرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک جنازے میں شریک تھے جس کی نمازِ جنازہ مروان بن حکم نے پڑھائی تھی، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مروان کے ساتھ قبرستان چلے گئے اور وہ دونوں وہاں بیٹھ گئے، اتنے میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور مروان سے کہا: اپنا ہاتھ مجھے دیں، مروان نے اپنا ہاتھ دیا تو انہوں نے کہا: کھڑے ہو جائیے، چنانچہ مروان کھڑے ہو گئے، پھر مروان نے پوچھا: آپ نے مجھے کیوں کھڑا کیا؟ انہوں نے جواب دیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب جنازہ دیکھتے تو کھڑے ہو جاتے یہاں تک کہ وہ گزر جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے تھے: ”بے شک موت ایک گھبراہٹ (اور دہشت والی چیز) ہے۔“ مروان نے پوچھا: اے ابوہریرہ! کیا یہ سچ ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، مروان نے کہا: پھر آپ کو مجھے بتانے سے کس چیز نے روکا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: آپ امام (حاکم) تھے، جب آپ بیٹھ گئے تو میں بھی بیٹھ گیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1335]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،عبد الرحمن والد العلاء: هو ابن يعقوب مولى الحُرْقة. وهو في "حديث إسماعيل بن جعفر" (304).» [ترقيم الرساله 1335] [ترقيم الشركة 1323]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح