☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1313
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1313
أخبرنا محمد بن الخليل الأصبهاني، حدثنا موسى بن إسحاق القاضي، حدثنا مِنْجابُ بن الحارث، حدثنا علي بن مُسْهِر، عن مُطرِّف بن طَرِيف الحارثي، عن الشَّعبي، عن يحيى بن طَلْحة بن عُبيد الله، عن أبيه: أنَّ عمر رآه كئيبًا فقال له: ما لكَ؟ لعلك ساءتْكَ إمرَةُ ابن عمِّك؟ قال: لا - وأثنَى على أبي بكر - ولكنِّي سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"كلمةٌ لا يقولها عبدٌ عند موته، إلا فرَّج الله عنه كُرْبتَه وأشرَقَ لونُه"، فما مَنَعَني أن أسأله عنها إلّا القُدرةُ عليها، حتى مات، فقال عمر: إني لأعرفُها، فقال له طلحة: وما هي؟ فقال له عمر: هل تعلمُ كلمةً هي أعظمُ من كلمةٍ أمَرَ بها عمَّه؛ لا إله إلَّا الله؟ فقال له طلحة: هي واللهِ هي (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، فأما الوهمُ الذي أتى به محمد بنُ عبد الوهاب عن مِسعَر.............. (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا یحییٰ بن طلحہ بن عبید اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں (طلحہ کو) غمزدہ دیکھا تو پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ شاید آپ کو اپنے چچا زاد (ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) کی امارت ناگوار گزری ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں - اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تعریف کی - بلکہ بات یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا: ”ایک ایسا کلمہ ہے کہ جو بندہ بھی اپنی موت کے وقت اسے کہہ دے تو اللہ اس کی بے چینی دور فرما دیتا ہے اور اس کا رنگ روشن ہو جاتا ہے“، تو مجھے اس کلمے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کرنے سے صرف اس پر قدرت پانے نے روکے رکھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہو گئی، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس کلمے کو جانتا ہوں، طلحہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ اس کلمے سے بڑھ کر کسی کلمے کو جانتے ہیں جس کا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چچا کو حکم دیا تھا؛ یعنی «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ؟ طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: بخدا! یہی وہ کلمہ ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، رہا وہ وہم جو محمد بن عبد الوہاب نے مسعر سے روایت کرتے ہوئے کیا ہے (تو وہ الگ بات ہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1313]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، محمد بن الخليل الأصبهاني - شيخ المصنف، وقد كناه في غير ما موضع من "المستدرك" بأبي عبد الله - ذكره المصنف في "تاريخ نيسابور" (كما في "تلخيصه" للخليفة النيسابوري ص 105) ووصفه بالمعدِّل، ومن فوقه ثقات. الشعبي هو عامر بن شراحيل، وهذا إسناد قد اختلف فيه على عامر ...» [ترقيم الرساله 1313] [ترقيم الشركة 1301]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (1312) Back to Bab Next Hadith → (1314)