حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وعلي بن حَمْشَاذ العدلُ، قالا: أخبرنا هشام بن علي السِّيرافي، حدثنا عبد الله بن رجاء، حدثنا بن رجاء، حدثنا حرب بن شدَّاد، أنَّ يحيى بن أبي كَثِير حدثه، أنَّ أبا قِلّابةَ حدثه عن عبد الرحمن بن شَيْبة، عن عائشة قالت: طَرَقَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم وَجَعٌ، فجعل يتقلَّبُ على فِراشِه، فقلت: يا رسول الله، لو صَنَعَ هذا بعضُنا لخَشِيَ أَن تَجِدَ عليه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّ المؤمن يُشدَّدُ عليه، وليس من مؤمنٍ يُصيبُه نَكْبةٌ أو وَجَعٌ إلا حطَّ الله عنه خَطِيئةً ورَفَعَ له درجة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شدید تکلیف لاحق ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بستر پر بے چینی سے کروٹیں بدلنے لگے، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر ہم میں سے کوئی ایسا کرتا تو آپ اس پر ناراضی کا اظہار فرماتے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مومن پر سختی کی جاتی ہے، اور کوئی ایسا مومن نہیں ہے جسے کوئی مصیبت یا تکلیف پہنچے مگر اللہ اس کے بدلے اس کی خطا مٹا دیتا ہے اور اس کے درجات بلند فرما دیتا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل عبد الله بن رجاء» [ترقيم الرساله 1294] [ترقيم الشركة 1282]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح