حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحكم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن عبد ربه بن سعيد، عن المِنهال بن عمرو، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباسٍ قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن عادَ أخاه المسلم، فقعد عندَ رأسه، ثم قال سبعَ مرات: أسألُ الله العظيم، ربَّ العرش العظيم أن يَشفِيكَ، عُوفيَ إن لم يكن أجلُه حَضَر" (1) .
هذا حديث شاهد صحيح غريب من رواية المِصريِّين عن المدنيين عن الكوفيين، لم نكتبه عاليًا إلّا عنه. وقد خالف الحجاجُ بن أرطاةَ الثقاتِ في هذا الحديث عن المنهالِ بن عمرو:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کی عیادت کرے اور اس کے سرہانے بیٹھ کر سات مرتبہ یہ کہے: «أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ» ”میں عظمت والے اللہ، جو عرشِ عظیم کا رب ہے، سے سوال کرتا ہوں کہ وہ تمہیں شفا عطا فرمائے۔“ تو اگر اس کی موت کا وقت نہ آیا ہو تو اسے ضرور شفا نصیب ہوگی۔“
یہ حدیث ایک شاہد، صحیح اور غریب ہے جو مصریوں کی مدنیوں سے اور مدنیوں کی کوفیوں سے روایت ہے، جسے ہم نے صرف اسی سند سے عالی لکھا ہے۔ اس حدیث میں حجاج بن ارطاہ نے ثقہ راویوں کی مخالفت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1285]
تخریج الحدیث
«إسناده جيد.» [ترقيم الرساله 1285] [ترقيم الشركة 1273]
الحكم على الحديث
إسناده جيد.
Grade: إسناده جيد.