☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1228
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1228
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبَري وأبو بكر محمد بن جعفر المُزكِّي، قالا: حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم العَبْدي، حدثنا أحمد بن أبي شُعيب الحرَّاني، حدثنا محمد بن سَلَمة، عن محمد بن إسحاق، عن مكحول، عن كُرَيب، عن ابن عباس قال: جلستُ إلى عمر بن الخطاب وهو خليفة، فقال: يا ابن عباس، ما سمعتَ من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أو من أحدٍ من أصحابه ما يَذكُر ما أَمرَ به رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا سها المرءُ في صلاته؟ قلت: لا، أوَما سمعتَ يا أميرَ المؤمنين؟ قال: لا، فدخل علينا عبدُ الرحمن بن عوف فقال: فيما أنتما؟ فقال عمر: سألتُه هل سَمِع رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم أو من أحدٍ من أصحابه يَذكُر ما أَمَر به رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا سَها المرءُ في صلاته؟ فقال عبد الرحمن: عندي علمُ ذلك، فقال عمر: هَلُمَّ؛ فأنت العدل الرضا، فقال عبد الرحمن: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إذا شَكَّ أحدُكم في الاثنتين فليَجعلْهما واحدةً، وإذا شَكَّ في الاثنتين والثلاث فليَجعلْهما اثنتين، وإذا شَكَّ في الثلاث والأربع فليَجعلْهما ثلاثًا، ثم يُتمُّ ما بقي من صلاتِه حتى يكونَ الوهمُ في الزيادة، ثم يَسجُد سجدتينِ وهو جالسٌ قبل أن يُسلِّم" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، شاهدٌ لحديث عبد الرحمن بن ثابت بن ثوبان الذي أمليتُ قبل هذا بحديثين.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا جب وہ خلیفہ تھے، تو انہوں نے فرمایا: اے ابن عباس! کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یا ان کے کسی صحابی سے ایسی کوئی بات سنی ہے جس میں یہ ذکر ہو کہ جب آدمی اپنی نماز میں بھول جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا حکم دیا ہے؟ میں نے عرض کیا: نہیں، اے امیر المؤمنین! کیا آپ نے بھی کچھ نہیں سنا؟ انہوں نے کہا: نہیں، اتنے میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اور پوچھا: تم دونوں کس بارے میں گفتگو کر رہے ہو؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے ان سے پوچھا ہے کہ کیا انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یا آپ کے صحابہ سے نماز میں سہو کے حکم کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے پاس اس کا علم ہے، عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (بیان کریں) آپ ہمارے نزدیک عادل اور پسندیدہ ہیں، تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کسی کو دو رکعتوں میں شک ہو تو وہ انہیں ایک قرار دے، اور جب دو اور تین میں شک ہو تو انہیں دو قرار دے، اور جب تین اور چار میں شک ہو تو انہیں تین قرار دے، پھر اپنی بقیہ نماز پوری کرے یہاں تک کہ وہ وہم زیادتی میں بدل جائے، پھر وہ سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے ہوئے سہو کے دو سجدے کرے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے اور یہ اس سے دو حدیث پہلے مذکور عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان کی حدیث کا شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1228]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، محمد بن إسحاق صدوق حسن الحديث، وقد اختلف عليه في هذا الإسناد، فروي عنه موصولًا ومرسلًا، والظاهر أنه سمعه من مكحول مرسلًا، ثم سمعه من حسين بن عبد الله بن عبيد الله بن عباس، عن مكحول، عن كريب، عن ابن عباس، كما بيَّن ذلك رواية أحمد 3/ (1677)، ...» [ترقيم الرساله 1228] [ترقيم الشركة 1217]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره
← Previous Hadith (1227) Back to Bab Next Hadith → (1229)