☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1211
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1211
حدَّثَناه أبو علي الحسين بن عليٍّ الحافظ إملاءً من أصل كتابه، حدثنا أحمد بن داود بن عبد الغفار بمصر، حدثنا إسحاق بن كامل، حدثنا إدريس بن يحيى، عن حَيْوةَ بن شُرَيح، عن يزيد بن أبي حَبِيب، عن نافع، عن ابن عمر قال: وجَّه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم جعفرَ بنَ أبي طالب إلى بلاد الحَبشة، فلما قَدِمَ اعتنَقَه وقَبَّلَ بين عينيه، ثم قال:"ألا أهَبُ لك، ألا أُبشِّرُك، ألا أمنَحُك، ألا أُتحِفُك؟"، قال: نعم يا رسول الله، قال:"تُصلِّي أربعَ ركَعاتٍ تقرأُ في كلِّ ركعةٍ بالحمد وسورةٍ، ثم تقول بعد القراءة وأنت قائمٌ قبل الركوع: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلّا الله، والله أكبر، ولا حولَ ولا قوةَ إلّا بالله، خمسَ عشْرةَ مرةً، ثم تركعُ فتقولُهنَّ عشرًا، ثم ترفعُ رأسَك من الركوع، فتقولُهنَّ عشرًا، ثم تسجدُ فتقولُهنَّ عشرًا، ثم تقومُ فتقولُهنَّ عشرًا تمامَ هذه الركعة قبل أن تَبتدِئَ بالركعة الثانية، تفعلُ في الثلاثِ ركعاتٍ كما وصفتُ لك حتى تُتمَّ أربعَ رَكَعات" (1) . هذا إسناد صحيح لا غبار عليه (2) . ومما يُستدلُّ به على صحّة هذا الحديث استعمالُ الأئمة من أتباع التابعين وإلى عصرنا هذا إياه، ومواظبتُهم عليه، وتعليمُهنَّ الناسَ، منهم عبد الله بن المبارك:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو ملک حبشہ کی جانب روانہ کیا، جب وہ واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے معانقہ کیا اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا، پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک عطیہ نہ دوں، کیا میں تمہیں ایک بشارت نہ دوں، کیا میں تمہیں ایک تحفہ اور نادر چیز پیش نہ کروں؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم چار رکعتیں پڑھو، ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھو، پھر قرأت کے بعد قیام ہی کی حالت میں رکوع سے پہلے پندرہ مرتبہ یہ کہو: «سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» پھر رکوع کرو اور اسے دس بار کہو، پھر رکوع سے سر اٹھاؤ تو دس بار کہو، پھر سجدہ کرو تو دس بار کہو، پھر (دوسری رکعت کے لیے) کھڑے ہونے سے پہلے دس بار کہو، اس طرح یہ پہلی رکعت مکمل ہوگی، پھر اسی طرح باقی تین رکعتوں میں بھی کرو یہاں تک کہ چار رکعتیں پوری ہو جائیں۔“
یہ سند صحیح ہے جس میں کوئی ابہام نہیں۔ اس حدیث کی صحت پر ایک دلیل یہ بھی ہے کہ اتباع تابعین کے دور سے لے کر ہمارے زمانے تک ائمہ کا اس پر عمل رہا ہے اور وہ لوگوں کو اس کی تعلیم دیتے رہے ہیں، جن میں عبداللہ بن المبارک بھی شامل ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1211]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف بمرّة، أحمد بن داود بن عبد الغفار - وهو الحراني - ذكره الدارقطني في "الضعفاء والمتروكين" (52) وقال: متروك كذاب، وقال ابن حبان في "المجروحين" 1/ 146: كان بالفسطاط يضع الحديث، لا يحل ذكره في الكتب إلّا على سبيل الإبانة عن أمره ليتنكب حديثه- وشيخه إسحاق بن كامل ...» [ترقيم الرساله 1211] [ترقيم الشركة 1200]
الحكم على الحديث
إسناده تالف بمرّة
Grade: إسناده تالف بمرّة
← Previous Hadith (1210) Back to Bab Next Hadith → (1212)