حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، أنَّ عبد الله بن أبي قيس حدثه: أنه سأل عائشةَ كيف كانت قراءة رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم من الليل، أكان يَجهَر أم يُسِرّ؟ قالت: كلَّ ذلك كان يفعل، ربما جَهَر، وربما أسرَّ، قال: قلت: الحمد الله الذي جَعَل في الأمر سَعَةً (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، شاهدًا لحديث أبي خالد عن أبي هريرة.
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن ابی قیس بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات کو قرأت کیسے فرماتے تھے، کیا بلند آواز سے پڑھتے تھے یا خاموشی سے؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ دونوں طرح کیا کرتے تھے، کبھی بلند آواز سے تلاوت فرماتے اور کبھی خاموشی سے، تو میں نے کہا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے اس معاملے میں گنجائش رکھی ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، اور یہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ والی سابقہ حدیث کا شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، عبد الله بن أبي قيس: هو أبو الأسود النَّصري» [ترقيم الرساله 1180] [ترقيم الشركة 1171]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح