أخبرنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا ابن وهب، حدثنا سليمان بن بلال، عن عَمرو بن أبي عَمرٍو مولى المطَّلب، عن عكرمة، عن ابن عباس: أنَّ رجلين من أهل العراق أتياه فسألاهُ عن الغُسل يومَ الجمعة: أواجبٌ هو؟ فقال لهما ابن عباس: من اغتَسَل فهو أحسن وأطهر، وسأُخبركما لماذا بدأ الغُسل، كان الناس في عهد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مُحتاجين يَلبَسون الصُّوف ويَسقُون النخلَ على ظُهورِهم، وكان المسجد ضيّقًا مُقارِبَ السَّقف، فخرج رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ الجمعة في يومٍ صائفٍ شديدِ الحرّ، ومنبرُه قصير، إنما هو ثلاثُ درجات، فخطب الناسَ، فعَرِق الناسُ في الصوف، فثارت أبدانُهم ريحَ العَرَق والصوفِ حتى كان (2) يؤذي بعضُهم بعضًا، حتى بلغت أرواحُهم رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو على المنبر، فقال:"أيها الناس، إذا كان هذا اليومُ فاغتَسِلوا وليَمسَّ أحدُكم أطيبَ ما يجدُ من طِيبِه أو دُهْنِه" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1038 - على شرط البخاري
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عراق کے دو باشندے ان کے پاس آئے اور ان سے پوچھا کہ کیا جمعہ کا غسل واجب ہے؟ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو غسل کر لے وہ زیادہ اچھا اور پاکیزہ ہے، اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ غسل کی شروعات کیسے ہوئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد میں لوگ ضرورت مند تھے، اونی لباس پہنتے تھے اور اپنی پیٹھ پر مشکیں لاد کر کھجور کے درختوں کو پانی پلاتے تھے، مسجد تنگ تھی اور اس کی چھت نیچی تھی، ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم موسمِ گرما کے ایک سخت گرم دن میں جمعہ کے لیے تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا منبر چھوٹا تھا جو صرف تین سیڑھیوں پر مشتمل تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا تو لوگوں کو ان اونی کپڑوں میں پسینہ آ گیا اور ان کے جسموں سے پسینے اور اون کی بو اٹھنے لگی یہاں تک کہ اس سے ایک دوسرے کو تکلیف ہونے لگی، پھر وہ بو منبر پر موجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! جب یہ دن ہو تو غسل کیا کرو اور تم میں سے جس کو میسر ہو وہ اپنی بہترین خوشبو یا تیل لگایا کرے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1050]
تخریج الحدیث
«إسناده جيد، عمرو بن أبي عمرو مولى المطلب فيه كلام يحطه عن رتبة الصحيح» [ترقيم الرساله 1050] [ترقيم الشركة 1042] [ترقيم العلميه 1038]
الحكم على الحديث
إسناده جيد
Grade: إسناده جيد