☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کھانے میں عیب نکالنے کی ممانعت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← کھانے سے متعلق احکام و مسائل← کھانے میں عیب نکالنے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 723 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ( (مَا عَابَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ، كَانَ إِذَا اشْتَهَاهُ أَكَلَهُ وَإِنْ كَرِهَهُ تَرَكَهُ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالا جب اسے پسند فرمایا تو اسے کھا لیا، اور جب ناپسند فرمایا تو اسے چھوڑ دیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 723]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الاطعمة، باب ما عار النبى صلى الله عليه و آله وسلم طعاما، رقم: 5409 . مسلم، كتاب الاشرية، باب لا يعيب الطعام، رقم: 2064 . سنن ابوداود، رقم: 3763 . سنن ترمذي، رقم: 2031 .»
حدیث نمبر: 724 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
جعدہ کے آزاد کردہ غلام ابویحیٰی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 724]
تخریج الحدیث
«السابق .»