☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سونے کا زیور نمائش کے لیے پہننے کی ممانعت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان← سونے کا زیور نمائش کے لیے پہننے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 711 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنِ امْرَأَتِهِ، عَنْ أُخْتٍ لِحُذَيْفَةَ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ( (يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، أَمَا لَكُنَّ فِي الْفِضَّةِ مَا تَحَلَّيْنَ بِهِ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنَ امْرَأَةٍ تَحَلَّى ذَهَبًا تُظْهِرُهُ إِلَّا عُذِّبَتْ بِهِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن (فاطمہ بنت الیمان رضی اللہ عنہا) نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، تو فرمایا: ”خواتین کی جماعت! کیا تمہارے زیور پہننے کے لیے چاندی میں کوئی رغبت نہیں، کیونکہ جو بھی عورت سونے کے زیورات نمائش کے لیے پہنتی ہے اسے اس وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 711]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الخاتم، باب ماجاء فى الذهب للنساء، رقم: 4237 . سنن نسائي، كتاب الزينة، باب الكراهية للنساء فى اظهار الحلي والذهب، رقم: 5138 . قال الشيخ الالباني: ضعيف . مسند احمد: 398/5 .»
حدیث نمبر: 712 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ أُخْتٍ لِحُذَيْفَةَ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن (فاطمہ بنت الیمان رضی اللہ عنہا) نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، راوی نے حدیث سابق کے مثل ذکر کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 712]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله»