☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنگل کی سکونت، شکار اور بادشاہوں کی قربت کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← شکار اور ذبح کرنے کے احکام و مسائل← جنگل کی سکونت، شکار اور بادشاہوں کی قربت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 663 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ النَّخَعِيُّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ شَيْخٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ بَدَا جَفَا، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ، وَمَنْ أَتَى أَبْوَابَ السُّلْطَانِ افْتُتِنَ، وَمَا ازْدَادَ عَبْدٌ مِنْ سُلْطَانٍ قُرْبًا إِلَّا ازْدَادَ مِنَ اللَّهِ بُعْدًا".
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنگل میں سکونت اختیار کر لے گا تو وہ سخت مزاج بن جائے گا، جو شکار کے پیچھے لگا رہے گا تو وہ غفلت کا شکار ہو جائے گا، جو بادشاہوں کے دروازوں پر آئے گا تو وہ فتنوں میں مبتلا ہو جائے گا، اور جو شخص جتنا کسی بادشاہ کے قریب ہو جاتا ہے اتنا ہی وہ اللہ سے دور ہوتا جاتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصيد و الذبائح /حدیث: 663]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، باب فى اتباع الصيد، رقم: 2860 . قال الشيخ الالباني: ضعيف . مسند احمد: 440/2 .»
حدیث نمبر: 664 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ: ( (مَنْ لَزِمَ أَبْوَابَ السُّلْطَانِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
یعلی بن عبید سے اسی سند سے روایت مروی ہے، اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بادشاہوں کے دروازوں کو لازم پکڑ لیا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصيد و الذبائح /حدیث: 664]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله»