☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہوا کے ذریعے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← جہاد کے فضائل و مسائل← ہوا کے ذریعے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 532 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: نُصِرْتُ بِالصَّبَا، وَاُهْلِکَتْ عَادٌ بِالدَّبُوْر.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”باد صبا کے ذریعے میری مدد کی گئی، جبکہ قوم عاد کو جانب مغرب سے آنے والی ہوا کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 532]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب استسقاء، باب قول النبى صلى الله عليه واله وسلم نصرت بالصباء، رقم: 1035 . مسلم، كتاب صلاة المسافرين، باب فى ربح الصباء والدبور، رقم: 900 . مسند احمد: 223/1 . صحيح ابن حبان، رقم: 6431 .»
حدیث نمبر: 533 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَکَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ،مُجَاهِدًا یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَه.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
جناب مجاہد رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 533]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله»