☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [482سے483]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← غلاموں کی آزادی اور مکاتب کا بیان← احادیث: [482سے483]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 482 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا عِیْسَی بْنُ یُوْنُسَ، نَا اَبُوْبَکْرِ السَّبَرِیُّ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ لِاُمِّ اِبْرَاهِیْمَ حِیْنَ وَلَدَتْ: اَعْتِقَهَا وَلَدُهَا.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اپنے لخت جگر) ابراہیم (رضی اللہ عنہ) کی والدہ (ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا) کے لیے فرمایا: جس وقت کہ انہوں نے انہیں جنم دیا تھا: ”اس کے بیٹے نے اسے آزادی دلا دی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العتق و المكاتب/حدیث: 482]
تخریج الحدیث
«سنن ابن ماجه، كتاب العتق، باب امهات الاولاد، رقم: 2516 . قال الشيخ الالباني ضعيف، مستدرك حاكم: 23/2 .»
Hadith No.: 483 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا شَرِیْكٌ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اَیُّمَا اُمَّةٍ وَلَدَتْ مِنْ سَیِّدِهَا، فَهِیْ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِّنْهُ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی لونڈی اپنے مالک کی طرف سے بچے کو جنم دے تو وہ اس (مالک) کی وفات کے بعد آزاد ہو گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العتق و المكاتب/حدیث: 483]
تخریج الحدیث
«سنن ابن ماجه، كتاب العتق، باب امهات الاولاد، رقم: 2515 . سنن كبري بيهقي، رقم: 346/10 . اسناده ضعيف .»