☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سواری پر بیت اللہ کا طواف کرنا
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل← سواری پر بیت اللہ کا طواف کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 392 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ اَبِیْ زِیَادٍ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: طَافَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَیْتِ عَلٰی بَعِیْرٍ، وَمَعَهٗ مِحْجَنٌ یَسْتَلِمُ الْحَجَرَ، فَلَمَّا طَافَ اسْبُوْعًا صَلَّی رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ اَتَی السِّقَایَةَ فَدَعَا بِشَرَابٍ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ اَلَا نَأْمُرُ لَكَ مِمَّا نَصْنَعُ فِیْ بُیُوْتِنَا، فَقَالَ لَا، بَلْ تَسْقُوْنِیْ مِمَّا یَشْرَبُ مِنْهُ النَّاسُ، فَاُتِیَ بِهِ فَشَرَبَ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اونٹ پر بیت اللہ کا طواف کیا، آپ کے پاس خم دار چھڑی تھی جس سے حجر اسود کا استلام کرتے تھے، جب آپ نے سات چکر لگا لیے تو دو رکعتیں پڑھیں، پھر آپ پانی پلانے کی جگہ تشریف لائے تو پانی طلب فرمایا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جس طرح ہم اپنے گھروں میں کرتے ہیں کیا آپ کے لیے بھی اسی چیز کا حکم نہ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم مجھے بھی وہیں سے پلاؤ جہاں سے دوسرے لوگ پی رہے ہیں“، پس آپ کی خدمت میں پانی (آب زم زم) پیش کیا گیا تو آپ نے نوش فرمایا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 392]
تخریج الحدیث
«»
حدیث نمبر: 393 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا خَالِدُ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَیْتِ عَلٰی بَعِیْرٍ، فَلَمَّا اَتٰی عَلَی الرُّکْنِ اَشَارَ اِلَیْهِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اونٹ پر بیت اللہ کا طواف کیا، پس جب آپ رکن کے پاس آئے تو اس کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 393]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الحج، باب من اشار الي الركن اذاني عليه، رقم: 1612 . سنن ترمذي، رقم: 865 . سنن نسائي، رقم: 2955 . مسند احمد: 264/1 .»