☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حالتِ احرام میں شکارکرنا اور شکار کھانے کی ممانعت کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل← حالتِ احرام میں شکارکرنا اور شکار کھانے کی ممانعت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 341 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ، اَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ، اَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ زَیْدُ بْنُ اَرْقَمَ، فَقَالَ لَهٗ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَهُوَ یُذَاکِرُهٗ: کَیْفَ اَخْبَرْتَنِیْ اِنَّ لَحْمًا اُهْدِیَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ حَرَامًا؟ فَقَالَ لَهٗ: نَعَمْ، اَهْدٰی لَهٗ رَجُلٌ عُضْو لَحْمِ صَیْدٍ، فَرَدَّہٗ وَقَالَ: اِنَّا لَا نَاْکُلُهٗ، اِنَّا حُرُمٌ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
طاؤس رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا، زید بن ارقم رضی اللہ عنہ آئے تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا:، جبکہ وہ انہیں یاد کرا رہے تھے: آپ نے مجھے کس طرح بتایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حالت احرام میں تھے تو آپ کی خدمت میں گوشت کا ہدیہ بھیجا گیا؟ تو انہوں نے انہیں کہا: ہاں، شکار کے گوشت کا ایک حصہ، تو آپ نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا: ”ہم اسے نہیں کھائیں گے، کیونکہ ہم حالت احرام میں ہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 341]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الحج، باب تحريم الصيد للمحرم، رقم: 1194 . سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب لحم الصيد للمحرم، رقم: 1850 . سنن نسائي، رقم: 2821 . سنن ابن ماجه، رقم: 3091»
حدیث نمبر: 342 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنِ الزُّهْرِیِّ، عَنْ عُبَیْدِاللّٰهِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، اَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ اَهْدٰی لِرَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ لَحْمَ حِمَارٍ وَحْشِیٍّ، وَهُوَ مُحْرَمٌ فَرَدَّهٗ، فَلَمَّا رَاٰی الْکِرَاهِیَةَ فِیْ وَجْهِهٖ قَالَ: ( (لَیْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَیْكَ، وَلٰکِنَّا حُرْمٌ۔) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں جنگلی گدھے کا گوشت تحفے کے طور پر پیش کیا، جبکہ آپ حالت احرام میں تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے واپس کر دیا، جب آپ نے اس کے چہرے پر افسوس، ناگواری کے آثار دیکھے تو فرمایا: ”ہم تم کو یہ ہدیہ واپس نہ کرتے لیکن ہم حالت احرام میں ہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 342]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الهية، باب قبول هدية الصيد . مسلم، كتاب الحج، باب تحريم الصيد للمحرم، رقم: 1193 . سنن ابن ماجه، رقم: 3090 . مسند احمد: 37/4»