☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صدقہ کھانے سے انکار
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← زکوٰۃ کے احکام و مسائل← نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صدقہ کھانے سے انکار
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 278 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ، أَكَلَ، وَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، قَالَ: كُلُوا وَلَمْ يَأْكُلْ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کسی کے گھر کا کھانا پیش کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے متعلق پوچھتے، اگر بتایا جاتا کہ یہ ہدیہ ہے تو آپ تناول فرماتے، اور اگر کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے: ”کھاؤ۔“ اور آپ تناول نہ فرماتے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزكوٰة /حدیث: 278]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب اللقطة، باب اذا وجد ثمرة فى الطريق: رقم: 2432 . مسلم، كتاب الزكاة، باب قبول النبى الهدية ورده الصدقه: 1077 . مسند احمد: 406/2 .»