☽ 16 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ishaq ibn Rahawaih

Hadith No.: 835
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← Chapters← Bab← Hadith No. 835
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ مِغْوَلٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ: خَرَجَ بُرَيْدَةُ عِشَاءً فَلَقِيَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِيَدِهِ، فَأَدْخَلَهُ الْمَسْجِدَ وَإِذَا بِرَجُلٍ يَدْعُو وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ حَيُّ أَنْتَ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَكَ كُفُوًا أَحَدٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ، وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
عبداللہ بن بریدہ نے بیان کیا: بریدہ رضی اللہ عنہ عشاء کے وقت باہر نکلے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملاقات ہو گئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں مسجد میں داخل کر دیا، وہاں ایک آدمی ان الفاظ کے ساتھ دعا کر رہا تھا: ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اللہ واحد یکتا ہے، بےنیاز ہے، جس کی نہ اولاد ہے نہ والدین اور نہ ہی کوئی اس کی برابری کرنے والا ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس نے اللہ کے اسم اعظم کے ساتھ دعا کی ہے کہ جب اس کے ساتھ دعا کی جائے تو وہ قبول فرماتا ہے اور جب اس کے ساتھ سوال کیا جائے تو وہ عطا فرماتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 835]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الصلاة، باب الدعاء، رقم: 1493 . سنن ترمذي، ابواب الدعوات، باب جامع الدعوات الخ، رقم: 3435 . سنن ابن ماجه، رقم: 3857 . سنن نسائي، رقم: 2493 . قال الشيخ الالباني: صحيح .»
← Previous Hadith (834) Back to Bab Next Hadith → (836)