☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ishaq ibn Rahawaih

Hadith No.: 714
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← Chapters← Bab← Hadith No. 714
اَخْبَرَنَا اَبُوْ عَامِرِ الْعَقَدِیُّ۔ عَبْدُالْمَلِكِ بْنِ عَمْرٍو۔ نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اِبْرَاهِیْمَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ، فَقَالَ: مَا اَحْسَنَ هٰذَا، ثُمَّ مَرَّ بِاٰخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْکَتْمِ، فَقَالَ: هٰذَا اَحْسَنُ مِنْ هَذَا؟ ثُمَّ مَرَّ بِاٰخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ، فَقَالَ: ہٰذَا اَحْسَنُ مِنْ هَذَا کُلِّهٖ۔ قَالَ: فَکَانَ طَاؤُوْسٌ یَخْضِبُ (بالصفرة) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک آدمی کے پاس گزرے جس نے مہندی کا خضاب کیا ہوا تھا (بالوں کو مہندی لگائی ہوئی تھی) تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنا اچھا ہے۔“ پھر آپ ایک دوسرے شخص کے پاس سے گزرے جس نے مہندی اور وسمہ کا خضاب کیا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس سے زیادہ اچھا ہے۔“ پھر آپ ایک اور آدمی کے پاس سے گزرے جس نے زرد خضاب کیا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان سب سے اچھا ہے۔“ راوی نے بیان کیا: طاؤس رحمہ اللہ زرد خضاب کیا کرتے تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 714]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الترجل، باب ماجاء فى خضاب الصفرة، رقم: 4211 . سنن ابن ماجه، كتاب اللباس، باب الخضاب بالصفرة، رقم: 3627 . قال الشيخ الالباني: ضعيف .»
← Previous Hadith (713) Back to Bab Next Hadith → (715)