أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ قَالَ: أُنْشِدُكُمُ اللَّهَ هَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقُمْتُ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَا سَمِعْتُهُ قَالَ: فَمَا سَمِعْتَهُ، فَقُلْتُ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: ( (لَا تَشِمْنَ وَلَا تَسْتَوْشِمْنَ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت لائی گئی جو کہ گودنے کا کام کرتی تھی، انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم میں سے کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (اس کے متعلق) سنا ہے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں کھڑا ہوا تو عرض کیا: امیر المؤمنین! میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا ہے، انہوں نے فرمایا: تم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا سنا ہے؟ میں نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم نہ گودنے کا کام کرو، اور نہ گدواؤ۔“ (سوئی کے ساتھ جسم پر نشان لگا کر رنگ بھرنا)۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 700]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب اللباس، باب المستوشمة، رقم: 5946 . سنن نسائي، كتاب الزينة، باب الموتژمات الخ، رقم: 5106 .»