☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ishaq ibn Rahawaih

Hadith No.: 685
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← Chapters← Bab← Hadith No. 685
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ زِیَادِ بْنِ عَلَاقَةَ اَنَّهٗ سَمِعَهٗ مِنْ اُسَامَةَ بْنِ شَرِیْكٍ، وَشَهِدْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَالْاَعْرَابُ یَسْأَلُوْنَهٗ: ہَلْ عَلَیْنَا جُنَاحٌ فِیْ کَذَا؟ هَلْ عَلَیْنَا جُنَاحٌ فِیْ کَذَا؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ عِبَادَ اللّٰهِ، رَفَعَ اللّٰهُ الْحَرَجَ، اِلَّا اِمْرَئًا اِقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ اَخِیْهِ شَیْئًا، فَذٰلِكَ الَّذِیْ خَرَجَ وَهَلَكَ۔ فَقَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ، اَنَتَدَاوَی؟ قَالَ: تَدَاوُوْا، فَاِنَّ اللّٰهَ لَمْ یَنْزِلْ دَاءً اِلَّا اَنْزَلَ لَهٗ دَوَاءً اِلَّا الْمَوْتَ، قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ فَمَا اَفْضَلُ مَا اُعْطِیَ الْعَبْدُ؟ فَقَالَ: خُلُقٌ حَسَنٌ۔.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جب اعرابی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوالات کر رہے تھے میں اس وقت موجود تھا: کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر کوئی حرج ہے؟ کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر کوئی گناہ ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! اللہ نے حرج/تنگی کو دور کر دیا ہے مگر جس نے اپنے بھائی کی عزت میں سے کوئی حصہ کاٹ لیا، پس یہی شخص ہے جس نے گناہ کیا اور وہ ہلاک ہوا۔“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم علاج معالجہ کر لیا کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”علاج معالجہ کیا کرو، اللہ نے جو بھی اتاری ہے، اس کے لیے دوائی بھی اتاری ہے، سوائے موت کے۔“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بندے کو سب سے بہتر کیا چیز عطا ہوئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا اخلاق۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 685]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الطب، باب الرجل يتداوي، رقم: 3855 . سنن ترمذي، ابواب الطب، باب ماجاء فى الدواء والحث عليه، رقم: 2038 . سنن ابن ماجه، رقم: 3436 . قال الشيخ الالباني: صحيح . مسند احمد: 278/4 . صحيح ابن حبان، رقم: 6061 .»
← Previous Hadith (684) Back to Bab Next Hadith → (686)