وَبِهَذَا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: اسْتَبَّ رَجُلَانِ فَعَيَّرَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ بِأُمِّهِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا الرَّجُلَ، فَقَالَ: ( (أَعَيَّرْتَهُ بِأُمِّهِ؟) ) فَأَعَادَ ذَلِكَ مِرَارًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرِ اللَّهَ لِمَا قُلْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (ارْفَعْ رَأْسَكَ فَانْظُرْ إِلَى الْمَلَإِ) ) ، فَنَظَرَ إِلَى مَنْ حَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (مَا أَنْتَ بِأَفْضَلَ مِنْ أَحْمَرَ وَأَسْوَدَ مِنْهُمْ إِلَّا مَنْ كَانَ لَهُ فَضْلٌ فِي الدِّينِ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: دو آدمی گالی دے رہے تھے ان میں سے ایک دوسرے کو اس کی ماں کے حوالے سے عار دلائی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس آدمی کو بلوایا، اور فرمایا: ”کیا تم نے اسے اس کی ماں سے متعلق عار دلائی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات باربار دہرائی، تو اس آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے جو کہا ہے اس بابت اللہ سے استغفار کرتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا سر اٹھاؤ! اور اس جماعت کی طرف دیکھو۔“ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آس پاس حضرات کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے کسی سرخ و سیاہ سے افضل نہیں ہو، فضیلت صرف اسے ہی حاصل ہے جو دین میں افضل ہو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 65]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، رواة البخاري، رقم: 30 . و مسلم، 1661 . من حديث ابي ذر بمناة واحمد 11/5 . من حديث رجل من اصحاب النبى صلى الله عليه و آله وسلم بمناة»