☽ 16 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ishaq ibn Rahawaih

Hadith No.: 33
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← Chapters← Bab← Hadith No. 33
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا لِأَصْحَابِهِ: ( (سَلُونِي) ) فَهَابُوهُ أَنْ يَسْأَلُوهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ حَتَّى وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ: أَخْبِرْنِي عَنِ الْإِيمَانِ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ وَزَادَ ( (وَيُؤْمِنُ بِالْبَعْثِ وَبِالْقَدَرِ كُلِّهِ) ) ، وَيَقُولُ فِي كُلِّ مَسْأَلَةٍ: صَدَقْتَ، وَقَالَ: ( (إِذَا رَأَيْتَ الْحُفَاةَ الْعُرَاةَ الصُّمَّ الْبُكُمَ مُلُوكَ الْأَرْضِ، وَرَأَيْتَ رِعَاءَ الْبَهْمِ يَتَطَاوَلُونَ فِي الْبُنْيَانِ،) ) وَقَالَ فِيهِ: ( (أَنْ تَخْشَى اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ) ) ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: ( (هَذَا جِبْرِيلُ) ) ، قَالَ: أَبُو زُرْعَةَ أَرَادَ أَنْ تَعْلَمُوا أَنْ تَسْأَلُوهُ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دن اپنے صحابہ کرام سے فرمایا: ”مجھ سے پوچھو۔“ پس وہ اس بات سے ڈرے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھیں، ایک آدمی آیا تو اس نے اپنے ہاتھ آپ کے گھٹنوں پر رکھ دیے تو کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! مجھے ایمان کے متعلق بتائیں، پس راوی نے حدیث سابق کے مثل ذکر کیا، اور یہ اضافہ نقل کیا: ”اور تم مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان لاؤ اور ہر قسم کی تقدیر پر ایمان لاؤ۔“ اور وہ آپ سے جو بھی سوال کرتا تو کہتا: تم نے سچ کہا، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم ننگے بدن، ننگے قدم، بہرے، گونگے (مانند جانور) افراد کو زمین (ملک) کا مالک دیکھو، اور تم جانوروں کے چرواہوں کو تعمیرات میں باہم فخر کرتے ہوئے دیکھو۔“ اس حدیث میں یہ بیان کیا: ”یہ کہ تم اللہ سے ڈرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو۔“ اور حدیث میں بیان کیا: ”یہ جبریل ہیں۔“ ابوزرعہ نے بیان کیا: آپ نے چاہا کہ انہیں تعلیم دی جائے کہ وہ آپ سے سوال کریں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 33]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الايمان، باب بيان الايمان، والاسلام الخ، رقم: 10»
← Previous Hadith (32) Back to Bab Next Hadith → (34)