أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، نا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُغَسِّلُ ابْنَتَهُ، فَقَالَ: ( (اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ، وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي) ) ، فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حَقْوَهُ، فَقَالَ: ( (أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ) ) .
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے جبکہ ہم آپ کی بیٹی کو غسل دے رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تین بار یا پانچ بار یا اگر ضرورت محسوس کرو تو اس سے زیادہ بار غسل دینا اور آخری بار غسل دیتے وقت پانی میں کافور یا تھوڑا سا کافور ملا لینا اور جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دینا۔“ پس جب ہم فارغ ہو گئیں تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اطلاع دی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ازار ہماری طرف پھینک دیا اور فرمایا: ”اسے اس کے جسم کے ساتھ لپیٹ دو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 260]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الجنائز، باب ما يستحب ان يغسل وترا، رقم: 1254 . مسلم، كتاب الجنائز، باب غسل الميت، رقم: 939 . سنن ابوداود، رقم: 3143 . سنن نسائي، رقم: 1888 .»