☽ 16 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ishaq ibn Rahawaih

Hadith No.: 243
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← Chapters← Bab← Hadith No. 243
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ جَارِيَةً، كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ، أَوْ رَجُلٌ فَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهُ، قَالُوا: قَدْ مَاتَ، قَالَ: أَلَا آذَنْتُمُونِي بِهِ؟ قَالُوا: إِنَّهُ قَالَ: ( (فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ فَأَتَى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک لونڈی یا آدمی مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے نہ پایا تو آپ نے اس کے متعلق دریافت فرمایا، انہوں نے عرض کیا: وہ تو فوت ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے متعلق مجھے مطلع کیوں نہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس کی قبر کے متعلق بتاؤ۔“ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی قبر پر آئے اور اس کی نماز جنازہ پڑھی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 243]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الصلاة، باب كنس المسجد النبى، رقم: 458 . مسلم، كتاب الجنائز، باب الصلاة على القبر، رقم: 956 . سنن ابوداود، رقم: 3203 . مسند احمد: 353/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 3086 .»
← Previous Hadith (242) Back to Bab Next Hadith → (244)