☽ 16 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ishaq ibn Rahawaih

Hadith No.: 23
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← Chapters← Bab← Hadith No. 23
(حديث مرفوع) (حديث موقوف) وَبِهَذَا، وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَفَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَمْرٍ إِذَا أَتَيْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ؟" قَالُوا: وَمَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَفْشُوا السَّلامَ بَيْنَكُمْ" .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی جان ہے! تم جنت میں نہیں جاؤ گے حتیٰ کہ تم ایمان لے آؤ، اور تم ایماندار نہیں بن سکتے حتیٰ کہ تم باہم محبت کرو، کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتاؤں جب تم وہ بجا لاؤ تو تمہاری باہم محبت پیدا ہو جائے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کیا کام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں سلام کو عام کرو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 23]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الايمان، باب بيان انه لا يدخل الجنه الا المومنون الخ، رقم: 54، سنن ابوداود، كتاب الادب، باب فى افشا السلام، رقم: 5193، سنن ترمذي، رقم: 2688، سنن ابن ماجه، رقم: 68، مسند احمد: 391/2»
← Previous Hadith (22) Back to Bab Next Hadith → (24)