بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حَدِيثُ سَلَمَةَ بْنِ يَزيدَ الْجُعْفِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
Musnad Ahmad
کتب مسند احمد ابواب باب
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 15923 مسند احمد
ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلْقَمَةَ ، سَلَمَةَ بْنِ يَزِيدَ الْجُعْفِيِّ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ يَزِيدَ الْجُعْفِيِّ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَخِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمَّنَا مُلَيْكَةَ كَانَتْ تَصِلُ الرَّحِمَ، وَتَقْرِي الضَّيْفَ، وَتَفْعَلُ وَتَفْعَلُ، هَلَكَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَهَلْ ذَلِكَ نَافِعُهَا شَيْئًا؟ قَالَ:" لَا" , قَالَ: قُلْنَا: فَإِنَّهَا كَانَتْ وَأَدَتْ أُخْتًا لَنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَهَلْ ذَلِكَ نَافِعُهَا شَيْئًا؟ قَالَ:" الْوَائِدَةُ وَالْمَوْءُودَةُ فِي النَّارِ إِلَّا أَنْ تُدْرِكَ الْوَائِدَةُ الْإِسْلَامَ، فَيَعْفُوَ اللَّهُ عَنْهَا".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا سلمہ بن یزید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے بھائی کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آیا ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہماری والدہ ملیکہ صلہ رحمی کر تی تھیں مہمان نوازی کر تی تھیں اور فلاں فلاں نیکی کے کام کر تی تھیں ان کا انتقال ہو گیا ہے زمانہ جاہلیت میں کیا یہ سب کام ان کے لئے نفع بخش ہوں گے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں ہم نے پوچھا کہ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں ہماری ایک بہن کو زندہ دفن کیا تھا اس کا بھی ان کے ساتھ تعلق ہو گا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: زندہ درگور کرنے والی اور ہو نے والی دونوں جہنم میں ہوں گی الاّ یہ کہ زندہ درگور ہو نے والی اسلام کو پالے اور اللہ اس سے درگزر فرمائے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15923]
حکم دارالسلام
رجاله ثقات
الحكم: رجاله ثقات