بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حَدِيثُ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
Musnad Ahmad
کتب مسند احمد ابواب باب
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 15847 مسند احمد
أَبُو النَّضْرِ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ يَعْنِي شَيْبَانَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ ، مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ يَعْنِي شَيْبَانَ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنِ أَخٍ لَهُ يُبَايِعُهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا، بَلْ يُبَايِعُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنَّهُ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ، وَيَكُونُ مِنَ التَّابِعِينَ بِإِحْسَانٍ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ وہ اپنے ایک بھتیجے کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ ہجرت پر بیعت کر سکے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں یہ اسلام پر بیعت کر لے گا کیونکہ فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہ رہا اور یہ نیکی کی پیروی کرنے والا ہو گا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15847]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 15848 مسند احمد
بَكْرُ بْنُ عِيسَى ، أَبُو عَوَانَةَ ، عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ بِأَخِي مَعْبَدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْفَتْحِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَايِعْهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَقَالَ:" مَضَتْ الْهِجْرَةُ لِأَهْلِهَا"، قَالَ: فَقُلْتُ: فَمَاذَا؟ قَالَ:" عَلَى الْإِسْلَامِ وَالْجِهَادِ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے بعد وہ اپنے ایک بھتیجے کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اس سے ہجرت پر بیعت لے لیجیے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہ رہا میں نے عرض کیا: پھر کس چیز پر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسلام اور جہاد پر۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15848]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ:2962 ، م: 1863
الحكم: إسناده صحيح، خ:2962 ، م: 1863
حدیث نمبر: 15849 مسند احمد
حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، شَيْبَانُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ ، مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ الْبَهْزِيِّ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ الْبَهْزِيِّ ، أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنِ أَخِيهِ لِيُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ , فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا، بَلْ يُبَايِعُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنَّهُ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ"، قَالَ:" وَيَكُونُ مِنَ التَّابِعِينَ بِإِحْسَانٍ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ وہ اپنے ایک بھتیجے کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ ہجرت پر بیعت کر سکے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں یہ اسلام پر بیعت کر لے گا کیونکہ فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہ رہا اور یہ نیکی کی پیروی کرنے والا ہو گا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15849]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 15850 مسند احمد
عَفَّانُ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، أَبِي عُثْمَانَ ، مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا مُجَالِدُ بْنُ مَسْعُودٍ يُبَايِعُكَ عَلَى الْهِجْرَةِ، قَالَ:" لَا هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَلَكِنْ أُبَايِعُهُ عَلَى الْإِسْلَامِ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ مجال ابن مسعود ہیں جو ہجرت پر آپ سے بیعت کرنا چاہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہیں رہا البتہ میں اسلام پر اس سے بیعت لے لیتا ہوں۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15850]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 3078
الحكم: إسناده صحيح، خ: 3078
حدیث نمبر: 15851 مسند احمد
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ ، زُهَيْرٌ ، عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، مُجَاشِعٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: قَدِمْتُ بِأَخِي مَعْبَدٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْفَتْحِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جِئْتُكَ بِأَخِي لِتُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَقَالَ:" ذَهَبَ أَهْلُ الْهِجْرَةِ بِمَا فِيهَا" , فَقُلْتُ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ تُبَايِعُهُ؟ قَالَ:" عَلَى الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ وَالْجِهَادِ". قَالَ: فَلَقِيتُ مَعْبَدًا بَعْدُ وَكَانَ هُوَ أَكْبَرُهُمَا فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: صَدَقَ مُجَاشِعٌ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا مجاشع بن مسعود سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے بعد وہ اپنے ایک بھتیجے کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اس سے ہجرت پر بیعت لے لیجیے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم باقی نہ رہا میں نے عرض کیا: پھر کس چیز پر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسلام اور جہاد پر۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15851]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 4305، م: 1863
الحكم: إسناده صحيح، خ: 4305، م: 1863