بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حَدِيثُ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
Musnad Ahmad
کتب مسند احمد ابواب باب
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 15799 مسند احمد
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ ، سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَلَمْ يَكُنْ عِنْدَهُمْ طَعَامٌ، قَالَ:" فَأَتَوْا بِسَوِيقٍ، فَلَاكُوا مِنْهُ، وَشَرِبُوا مِنْهُ، ثُمَّ أَتَوْا بِمَاءٍ فَمَضْمَضُوا، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا سوید بن نعمان جو اصحاب شجرہ میں سے تھے کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی سفر میں تھے کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہ تھا انہیں کچھ ستو ملے جو انہوں نے پھانک لئے اور اس کے اوپر پانی پی لیا پھر پانی سے کلی کی اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھڑے ہو کر انہیں نماز پڑھا دی۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15799]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح ، خ: 209
الحكم: إسناده صحيح ، خ: 209
حدیث نمبر: 15800 مسند احمد
ابْنُ نُمَيْرٍ ، يَحْيَى ، بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ،" وَصَلَّى الْعَصْرَ، دَعَا بِالْأَطْعِمَةِ فَمَا أُتِيَ إِلَّا بِسَوِيقٍ، فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا مِنْهُ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الْمَغْرِبِ، فَمَضْمَضَ، وَمَضْمَضْنَا مَعَهُ، وَمَا مَسَّ مَاءً".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا سوید بن نعمان سے مروی ہے کہ فتح خیبر کے سال ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے جب ہم لوگ مقام صہباء میں پہنچے تو اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عصر کی نماز پڑھاچکے تو کھانامنگوایا تو کھانے میں صرف ستو ہی پیش کیا جا سکے لوگوں نے وہی پھانک لئے اور اس کے اوپر پانی پی لیا پھر پانی سے کلی کی اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھڑے ہو کر انہیں نماز پڑھا دی۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15800]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح ، خ: 209
الحكم: إسناده صحيح ، خ: 209