بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حَدِيثُ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ جَدَّتِهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا
Musnad Ahmad
کتب مسند احمد ابواب باب
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 23231 مسند احمد
يَحْيَى بنُ سَعِيدٍ ، شُعْبةَ ، يَحْيَى بنُ حُصَيْنِ بنِ عُرْوَةَ ، جَدَّتِي
حَدَّثَنَا يَحْيَى بنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبةَ ، حَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بنُ حُصَيْنِ بنِ عُرْوَةَ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَوْ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ عَبدٌ يَقُودُكُمْ بكِتَاب اللَّهِ، فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
یحییٰ بن حصین (رح) کی اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر تم پر کسی غلام کو بھی امیر مقرر کردیا جائے جو تمہیں کتاب اللہ کے مطابق لے کر چلتا رہے تو تم اس کی بات بھی سنو اور اس کی اطاعت کرو۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23231]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 1838
الحكم: إسناده صحيح، م: 1838
حدیث نمبر: 23232 مسند احمد
وَكِيعٌ ، شُعْبةُ ، يَحْيَى بنِ حُصَيْنٍ ، جَدَّتِهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، عَنْ يَحْيَى بنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: " يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ، يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ، يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا فِي الثَّالِثَةِ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
یحییٰ بن حصین (رح) اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تین مرتبہ یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حلق کرانے والوں پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں تیسری مرتبہ لوگوں نے قصر کرنے والوں کو بھی دعاء میں شامل کرنے کی درخواست کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں شامل فرما لیا۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23232]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 1303
الحكم: إسناده صحيح، م: 1303
حدیث نمبر: 23233 مسند احمد
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، مَنْصُورِ بنِ حَيَّانَ الْأَسَدِيِّ ، ابنِ بجَادٍ ، جَدَّتِهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورِ بنِ حَيَّانَ الْأَسَدِيِّ ، عَنِ ابنِ بجَادٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بظِلْفِ شَاةٍ مُحْتَرِقٍ" ، أَوْ مُحْرَقٍ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
ابن بجاد اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سائل کو کچھ دے کر ہی واپس بھیجا کرو خواہ وہ بکری کا جلا ہوا کھر ہی ہو۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23233]
حکم دارالسلام
إسناده حسن، ابن بجاد صوابه: أبن بجيد
الحكم: إسناده حسن، ابن بجاد صوابه: أبن بجيد