بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حَدِيثُ رَجُلٍ مِنْ خَثْعَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
Musnad Ahmad
کتب مسند احمد ابواب باب
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 22335 مسند احمد
عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي هَمَّامٍ الشَّعْبَانِيِّ ، رَجُلٌ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي هَمَّامٍ الشَّعْبَانِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَوَقَفَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَاجْتَمَعَ عَلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ: " إِنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي اللَّيْلَةَ الْكَنْزَيْنِ كَنْزَ فَارِسَ , وَالرُّومِ، وَأَمَدَّنِي بِالْمُلُوكِ مُلُوكِ حِمْيَرَ الْأَحْمَرَيْنِ , وَلَا مُلْكَ إِلَّا لِلَّهِ، يَأْتُونَ يَأْخُذُونَ مِنْ مَالِ اللَّهِ، وَيُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" قَالَهَا ثَلَاثًا.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
قبیلہ خثعم کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ غزوہ تبوک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تھے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہیں ٹھہرے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس جمع ہوگئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج رات اللہ تعالیٰ نے مجھے دو خزانے عطاء فرمائے ہیں ایران اور روم کے خزانے اور قبیلہ حمیر کے بادشاہوں سے اس میں اضافہ فرمایا ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی بادشاہ نہیں وہ آکر اللہ کے مال میں سے لیں گے اور اللہ کے راستہ میں جہاد کریں گے یہ جملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ دہرایا۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 22335]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لجهالة أبى همام
الحكم: إسناده ضعيف لجهالة أبى همام