بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حَدِيثُ نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
Musnad Ahmad
کتب مسند احمد ابواب باب
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 20735 مسند احمد
يُونُسُ ، وَعَفَّانُ ، غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ ، سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ الرِّيَاحِيُّ ، الْبَرَاءِ السَّلِيطِيِّ ، نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ
حَدَّثَنَا يُونُسُ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ ، حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ الرِّيَاحِيُّ ، عَنِ الْبَرَاءِ السَّلِيطِيِّ ، عَنْ نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بَعَثَ نُقَادَةَ الْأَسَدِيَّ إِلَى رَجُلٍ يَسْتَمْنِحُهُ نَاقَةً لَهُ، وَأَنَّ الرَّجُلَ رَدَّهُ، فَأَرْسَلَ بِهِ إِلَى رَجُلٍ آخَرَ سِوَاهُ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِنَاقَةٍ، فَلَمَّا أَبْصَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَاءَ بِهَا نُقَادَةُ يَقُودُهَا قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا وَفِيمَنْ أَرْسَلَ بِهَا"، قَالَ نُقَادَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا؟ قَالَ:" وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا"، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحُلِبَتْ فَدَرَّتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ وَوَلَدَهُ يَعْنِي الْمَانِعَ الْأَوَّلَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ" يَعْنِي صَاحِبَ النَّاقَةِ الَّذِي أَرْسَلَ بِهَا .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت نقادہ اسدی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ایک آدمی کے پاس اونٹنی لینے کے لئے بھیجا لیکن اس شخص نے اونٹنی دینے سے انکار کردیا پھر کسی دوسرے آدمی کے پاس بھیجا تو اس نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں اونٹنی روانہ کردی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب دیکھا کہ نقادہ اونٹنی لے آئے ہیں تو فرمایا اے اللہ اس اونٹنی میں اور اسے بھیجنے والے کو برکت عطا فرما نقادہ نے عرض کیا یا رسول اللہ اس کے لئے بھی تو دعا کردیجیے جو اسے لے کر آیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اور اسے لانے والے کو بھی برکت عطا فرما پھر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم پر اسے دوہا گیا تو اس نے خوب دودھ دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پہلے آدمی جس نے اونٹنی دینے سے انکار کردیا تھا حق میں دعا کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ فلاں شخص کے مال اور اولاد میں اضافہ فرمایا اور دوسرے آدمی جس نے اونٹنی بھجوائی تھی کے حق میں فرمایا اے اللہ روزانہ اور تدریجا رزق عطا فرما۔ [مسند احمد/أَوَّلُ مُسْنَدِ الْبَصْرِيِّينَ/حدیث: 20735]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لجهالة البراء
الحكم: إسناده ضعيف لجهالة البراء