بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
Musnad Ahmad
کتب مسند احمد ابواب باب
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 17944 مسند احمد
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، مَجْمَعُ بْنُ يَعْقُوبَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حَبِيبَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا مَجْمَعُ بْنُ يَعْقُوبَ مِنْ أَهْلِ قُبَاءَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَنَّ بَعْضَ أَهْلِهِ قَالَ لِجَدِّهِ مِنْ قِبَلِ أُمِّهِ، وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حَبِيبَةَ : مَا أَدْرَكْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" أَتَانَا فِي مَسْجِدِنَا هَذَا، فَجِئْتُ فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ، فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ، ثُمَّ نَاوَلَنِي وَأَنَا عَنْ يَمِينِهِ". قَالَ:" وَرَأَيْتُهُ يَوْمَئِذٍ صَلَّى فِي نَعْلَيْهِ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
محمد بن اسماعیل کہتے ہیں کہ ان کے گھر والوں میں سے کسی نے ان کے نانا یعنی حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے کون سا واقعہ یاد رکھا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہماری اس مسجد میں تشریف لائے تھے، میں آکر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہلو میں بیٹھ گیا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پینے کے لئے پانی لایا گیا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے نوش فرما کر مجھے دے دیا کیونکہ میں دائیں جانب تھا، اس دن میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا اور میں اس وقت نو عمر تھا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17944]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لانقطاعه، محمد بن إسماعيل لم يدرك جده، وهو مجهول الحال
الحكم: إسناده ضعيف لانقطاعه، محمد بن إسماعيل لم يدرك جده، وهو مجهول الحال